
ریاض، 14ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سعودی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث افراد کو 20 سال #قید کی #سزا سنادی۔ میڈیا کے مطابق #سعودی عرب کی عدالت نے 4.52 بلین ڈالر #منی #لانڈرنگ کیس Money Laundering میں ملوث ملکی و غیر ملکیوں کو 20 سال قید کی سزا سنادی، عدالت نے ملزمان پر 75 ملین ریال تک جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔.
اس کے علاوہ عدالت نے منی لانڈرنگ میں ملوث سعودی شہریوں پر 20 سال تک سفری #پابندیاں عائد کی ہیں جب کہ غیر ملکیوں کو سزا پوری ہونے پر #ملک بدر کردیا جائے گا۔
اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں |



