بین الاقوامی خبریں

چین میں کورونا ڈیلٹا ویریئنٹ وائرس نے کئی بچوں کو متاثر کردیا

بیجنگ، 15ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)چینی صوبے فوجیان کے 3 شہروں میں کورونا کے ڈیلٹا ویری ئنٹ کا پھیلاؤ بڑھ گیا، 36 بچوں سمیت 100 سے زائد افراد اب تک اس #وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔الجزیرہ کے مطابق #چین کے شہروں پتیان اور شیامین میں بچوں سمیت 100 سو سے زائد افراد میں #ڈیلٹا وائرس کی موجودگی کے بعد پڑے پیمانے پر #ٹیسٹنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

چین کے #نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق قیاس کیا جا رہا ہے کہ ان شہروں میں کورونا ڈیلٹا ویرئنٹ کے پھیلاؤ کاآغازجنوب مشرقی شہر پتیان کے ایک #پرائمری #اسکول سے ہوا، جس کے بعد حکام نے وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے اہم اقدامات کرتے ہوئے اسکولوں کو بند کرتے ہوئے سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔

اس بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ فوجیان صوبے کے 32 لاکھ آبادی والے شہر پتیان کے تمام شہریوں کو ٹیسٹ کروانے کی ہدایات جاری کردیں گئیں ہیں، شہر میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز کا تعلق سنگاپور سے واپس آنے والے شخص سے جوڑا جا رہا ہے جس کی وجہ سے اب تک 100 سے زائد افراد ڈیلٹا وائرس کا نشانہ بن چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button