قومی خبریں

پی ایم مودی کی پوری زندگی جھوٹ پر مبنی انھیں سچ سے ڈر لگتا ہے-راہل گاندھی

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی آج دہلی میں اکھل بھارتیہ مہیلا #کانگریس کے یوم تاسیس #پروگرام میں شامل ہوئے۔ انھوں نے اس موقع پر اکھل بھارتیہ مہیلا #کانگریس کے نئے لوگو کا اجراء بھی کیا۔ اس دوران کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی حکومت پر خوب طنز کیا۔
انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی پوری زندگی جھوٹ پر مبنی ہے، یہی وجہ ہے کہ نریندر مودی کو سچ سے ڈر لگتا ہے۔راہل گاندھی نے تقریب کے دوران کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اپنے کمرے میں بیٹھے ہوئے ڈر کے مارے کانپتے رہتے ہیں۔
آر ایس ایس کے نظریے سے کبھی اتفاق نہیں کر سکتا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی سوچ نفرت پھیلانا اور سماج کو تقسیم کرنا ہے ، اس لیے وہ آر ایس ایس-بی جے پی کے نظریے سےکبھی اتفاق نہیں کر سکتے۔خواتین کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ملک کے مختلف حصوں سے خواتین کانگریس کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا ’’آج ملک میں آر ایس ایس-بی جے پی کی حکومت ہے۔ ان کے نظریے اور ہمارے نظریات میں بڑا فرق ہے۔

کبھی ایک نظریہ ملک پر حکومت کرے گا اور کبھی دوسرا نظریہ۔ لیکن ان کا نظریہ نفرت پھیلاتا ہے لہٰذا وہ کسی دوسرے نظریے کے ساتھ سمجھوتہ کر سکتے ہیں لیکن آر ایس ایس اور بی جے پی کے نظریے سے کبھی اتفاق نہیں کر سکتے۔

یہی وجہ ہے کہ مودی حکومت نے اس وقت سماج کے ہر طبقہ کو ڈرا کر رکھا ہوا ہے۔ کسان ڈرے ہوئے ہیں، خواتین ڈری ہوئی ہیں۔ ایسا اس لیے کیونکہ نریندر مودی نے ان کے گھروں سے لکشمی اور درگا کو باہر نکال دیا ہے۔راہل گاندھی نے چین سے متعلق کارروائی کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ہزاروں کلو میٹر کی زمین ہضم کر لی، لیکن نریندر مودی چین سے ڈر کے مارے یہ کہتے رہے کہ سب ٹھیک ہے۔
راہل گاندھی نے کہا کہ ’’یہ خوف کی نشانی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’نریندر مودی ڈرتے ہیں، کیونکہ ان کی پوری زندگی ہی جھوٹ سے تعبیر ہے۔‘‘کانگریس کی خاتون وِنگ کو خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ’’کانگریس نے ہمیشہ سے ہی خواتین کی خود مختاری پر زور دیا۔
لیکن آر ایس ایس یا بی جے پی کو خواتین کو مضبوط کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔‘‘ راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ایک خاتون کو وزیر اعظم بنایا، لیکن بی جے پی نے ایسا نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button