بین ریاستی خبریںسرورق

سڑک پر ڈانس کرنے کے معاملہ میں لڑکی کے خلاف ایف آئی آر درج-ویڈیو وائرل

اندور، 16ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) مدھیہ پردیش کے اندور کی وجے نگر تھانہ پولیس نے ایک اہم شاہراہ پر واقع زیبرا کراسنگ پر ڈانس کرکے رکاوٹ پیدا کرنے کے معاملہ میں ملزم #لڑکی کے خلاف ایک معاملہ درج کیا ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ (مشرقی علاقہ) آشوتوش باگری نے بتایا کہ دو دن پہلے #سوشل میڈیا پر ایک وائرل #ویڈیو نوٹس میں آیا تھا۔

اس ویڈیو میں شریہ کالرا نامی اکے لڑکی ریڈ لائٹ سگنل ہوتے ہی بی آر ٹی ایس چوراہے پر #ڈانس کرتی ہوئی نظر آرہی تھی۔ ریاست کے وزیر داخلہ کی ہدایت پر ملزم لڑکی کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 290کے تحت عوامی مقام پر رکاوٹ پیدا کرنے کے الزام میں معاملہ در ج کیا ہے۔

ادھر معاملہ درج ہونے کے بعد وائرل ویڈیو میں نظر آرہی لڑکی شریہ کالرا نے اپنی صفائی میں کہاکہ ان کے ویڈیو کا مقصد ٹریفک رولز پر عمل کرنے کیلئے #شہریوں کو بیدار کرنا تھا۔ انہوں نے پولیس کی طرف سے درج معاملہ پر کہاکہ وہ آئینی طورپر درج معاملہ میں اپنا موقف عدالت کے سامنے رکھے گی۔

خیال رہے کہ منگل کو سامنے آئے اس ویڈیو پر لوگوں نے سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل ظاہر کیا تھا۔ امت سکروال نامی ایک ٹوئٹر ہنڈلر نے اسے سستی مقبولیت حاصل کرنے کا طریقہ بتایا تھا۔ پولیس کی طرف سے درج کئے گئے اس معاملہ میں زیادہ سے زیادہ 200روپے کرجرمانہ کا التزام ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button