ملبورن ،16؍ ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آسٹریلیا کی تیز گیند باز ٹائلا ولیمنک فٹنس وجوہات کی بنا پر ہندوستان کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز اور ایک ٹیسٹ سے محروم رہیں گی۔ہیڈ کوچ میتھیو موٹ نے کہا کہ ولیمنک واحد کھلاڑی ہے جو آئندہ میچوں سے باہر ہوںگی۔ وہ ٹی 20 سیریز کھیل سکتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ٹائلا کو #وکٹوریہ میں پریکٹس کے دوران چوٹ لگی ہے۔ ہم اس کی حالت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہمیں اس کے کام کا بوجھ صحیح طریقے سے سنبھالنا ہے۔ تین سال قبل #آسٹریلیا کے لیے اپنا پہلا #میچ کھیلنے والی #ولیمنگ کا شمار دنیا کے تیز ترین #بولروں میں ہوتا ہے۔
تجربہ کار فاسٹ بولر میگن شوٹ بھی اپنے پہلے بچے کی پیدائش کی وجہ سے نہیں کھیل رہی ہیں۔ ایسی صورتحال میں ایلیس پیری کو نوجوان گیندبازوںکی قیادت کرنی ہوگی۔پہلا ون ڈے 21 ستمبر کو میکے میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم کا دورہ 10 اکتوبر کو گولڈ کوسٹ میں تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ختم ہوگا۔



