نئی دہلی، 16 ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ #جموں و #کشمیر سے #آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے کے بعد پہلی بار جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔ آر ایس ایس کے سربراہ موہن #بھاگوت تین دن تک جموں و کشمیر میں رہیں گے۔ ان کا دورہ یکم اکتوبر سے شروع ہوگا اور 3 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
ذرائع کے مطابق بھاگوت وہاں روشن خیال طبقے کے ارکان سے ملاقات کریں گے۔روشن خیال طبقے سے ملاقات کے علاوہ سنگھ کے سربراہ کیلئے کئی پروگرام طے کئے گئے ہیں، لیکن روشن خیال طبقے کی میٹنگ کے علاوہ باقی تمام پروگرام سنگھ کے اندرونی ہیں۔ سنگھ کے سربراہ بھاگوت دو سال کے وقفے کے بعد جموں و کشمیر جا رہے ہیں۔ روشن خیال طبقے کی میٹنگ جموں میں ہوگی۔
سنگھ کے ایک عہدیدار کے مطابق سنگھ کے سربراہ ہر دوسرے سال ہر صوبے کا دورہ کرتے ہیں لیکن #کوویڈ کی وجہ سے شیڈول میں خلل پڑا ہے۔ آرٹیکل 370 کو جموں و کشمیر سے ہٹانا بی جے پی اور سنگھ کے لیے ایک بڑی کامیابی تھی کیونکہ یہ شروع سے ہی سنگھ کا ایجنڈا رہا ہے اور بی جے پی کا انتخابی وعدہ بھی۔ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد سنگھ کے سربراہ جموں و کشمیر نہیں جا سکے، سنگھ کے عہدیداروں نے اس کی وجہ کووڈ کو قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ کی وجہ سے سفر میں بہت سی رکاوٹیں ہیں۔



