
دبئی ،17ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) اردن میں ایک #سفاک #شوہرنے اپنی بیوی کو بچوں کے سامنے تیل چھڑک کر #آگ لگائی اور اسے زندہ جلا کرموت کیگھاٹ اتار دیا۔ اس واقعے کے سامنے آنے کے بعد ملک بھرمیں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور مقتولہ کے لواحقین نے قاتل کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اردن میں پیش آنے والے اس بے رحمانہ #قتل کے واقعے کے بعد پورا ملک صدمے سے دوچار ہے۔ ملزم نے #بیوی کو تین بچوں کے سامنے مبینہ طورپر تیل چھڑک کر آگ لگائی جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔
اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ’’ویمن موومنٹ ان اردن‘‘ پیج نے اپنے #انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اس خوفناک جرم کے بارے میں معلومات جاری کی ہیں۔ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ 51 سالہ شوہر نے اپنی 28 سالہ بیوی ھیفا ابو ھانی کو تیل چھڑک کرآگ لگائی۔ویمن موومنٹ نے وضاحت کی کہ یہ مجرمانہ واقعہ ایک ہفتہ قبل اس وقت پیش آیا جب ھیفا کے شوہر نے اس پر مٹی کا تیل ڈالا اور پھر اسے آگ لگا دی۔
اس کے بعد اسے طبی امداد کی فراہمی میں بھی رکاوٹ ڈالی اور ایمبولینس کو نہیں پہنچنے دیا۔ بہت زیادہ جھلس جانے کے بعد اسے دارالحکومت عمان کے البشیر اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔پیج نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ متاثرہ خاتون کو اس کے شوہر نے آگ لگانے سے قبل بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنایا۔
زندہ جلائی گئی خاتون نے اپنی موت سے چند گھنٹے قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ شائع کی جس میں اس نے کہا تھا کہ ’ حسبنااللہ ونعم الوکیل‘ میں نے سوچا تھا کی زندگی بدل گئی ہے مگر زندگی تو ختم ہوگئی ہے۔ایک بیان میں مقتولہ کی والدہ نے مطالبہ کیا کہ اس کی بیٹی کے قاتل اس کے شوہر کو سخت ترین سزا دی جائیں جبکہ ھیفا کے والد نے بتایا کہ مجرم ایک قسم کی منشیات استعمال کرتا ہے۔
مقتولہ خاتون خاندان نے بتایا کہ ان کی بیٹی نے اسے منشیات چھوڑنے پر آمادہ کرنے کی بہت کوشش کی مگر کوئی فائدہ نہ ہوا تو اس نے پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے اسے منشیات کے استعمال کے الزام میں گرفتار کیا اور جیل کی سزا دی۔
رہائی پانے کے بعد اس نے بیوی پر تشدد شروع کردیا۔ والدہ نے مزید کہا کہ قاتل اس کی بیٹی کو تشدد اور مار پیٹ کر رہا تھا۔ جرم کے دن ان کے درمیان بڑا جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے بیوی کو زندہ جلا دیا۔ اسے طبی امداد کی فراہمی میں بھی رکاوٹ ڈالی جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔ انہوں نے مجرم کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔



