بلیک میلنگ اور سوشل میڈیا پر عریاں تصاویر پوسٹ کرنے کے الزام میں دو افراد گرفتار
نئی دہلی، 17 ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)لوگوں کوان کی #عریاں چھیڑ چھاڑ سے تیارکی گئی #تصاویر یا #ویڈیوز سوشل #میڈیا پر پوسٹ کرنے کی دھمکی دے کر ان سے رقم وصول کرنے کے #الزام میں دہلی پولیس نے #راجستھان سے دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس (روہنی) پرنوتیال نے راجستھان کے ضلع بھرت پور کے میوات کے رہنے والے جہل (25) اور مناج (23) کو گرفتار کیا۔ دونوں ملزمان اب تک 250 سے زائد افراد سے رنگداری وصول کر چکے ہیں۔
دہلی کے ایک شخص نے جولائی میں بیگم پور تھانے میں اس سلسلے میں شکایت درج کروائی تھی، جس کی بنیاد پر گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق شکایت کنندہ نے سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی فرینڈ ریکویسٹ قبول کی۔ دونوں نے ایک دوسرے سے موبائل نمبروں کا تبادلہ کیا اور واٹس ایپ پر بات کرنا شروع کردی۔
واٹس ایپ پر گفتگو کے دوران خاتون نے شکایت کنندہ کو کچھ #جنسی سرگرمیوں پر اکسایا اور اس کی #ویڈیو بنائی۔ خاتون نے شکایت کنندہ کو دھمکی دی اور ویڈیو ڈیلیٹ کرنے پر 15 ہزار روپے کا مطالبہ کیا، شکایت کنندہ نے رقم ادا کی، پھر اسے ایک اور شخص کا فون آیا جس نے اپنے آپ کو درگاپور کے سائبر سیل کا افسر بتایا۔
اس شخص نے شکایت کنندہ سے کہا کہ وہ یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے فحش ویڈیو ہٹا نے کوکہا۔جب شکایت کنندہ نے نام نہاد یوٹیوبر سے رابطہ کیا جس نے ویڈیو پوسٹ کی، اس نے بھی ویڈیو کو حذف کرنے کیلئے رقم مانگی۔تائل نے کہاکہ کال تفصیل ریکارڈ اور تکنیکی نگرانی کی بنیاد پر میوات میں چھاپے مارے گئے اور دونوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔



