تلنگانہ کی خبریںسرورق

تلنگانہ میں مجلس سے ڈرنے والی اور ایک ہی خاندان کی حکومت : مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا نرمل میں خطاب

اقتدار پر آنے کے بعد ہرسال 17 ستمبر کو یوم آزادی تلنگانہ منایا جائے گا

تلنگانہ :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)وزیر داخلہ امت شاہ نے آج دعویٰ کیا کہ بی جے پی 2024 میں تلنگانہ میں #جیت درج کرے گی۔ انہوں نے حیدرآباد یوم آزادی کے موقع پر ضلع #نرمل میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اسد الدین اویسی کی جماعت آل انڈیا #مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کا ذکربھی کیا۔ امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی مجلس سے خوفزدہ نہیں ہے۔وزیر #داخلہ نے کہا کہ اس دن پورے ملک کو آزادی ملنے کے 13 ماہ بعد #تلنگانہ کو #آزادی ملی۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

بی جے پی نے فیصلہ کیا ہے کہ 2024 میں تلنگانہ میں بی جے پی کی حکومت کے قیام کے بعد ہم 17 ستمبر کو سرکاری طور پرپروگرام کرکے حیدرآباد کا یوم آزادی دھوم دھام سے منائیں گے۔ جو لوگ ڈرتے ہیں،وہ ڈریں، بی جے پی مجلس سے نہیں ڈرتی،ہم نہیں ڈرتے،تقسیم کی #سیاست نہیں کرتے ہیں۔وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی جانب سے شروع کی گئی فوجی کارروائی کے بعد 17 ستمبر 1948 کو #حیدرآباد کی ریاست کو ہندوستانی #یونین میں ضم کیا گیاتھا۔

امت شاہ نے کہا کہ آج پرجا سنگرام یاترا تلنگانہ عوام کے مفاد میں شروع کی گئی ہے۔ یہ یاترا 5 مراحل میں چلے گی۔ ہر مرحلہ 50-60 دن کا ہوگا۔ جب یہ یاترا تمام پانچ مراحل مکمل کرنے کے بعد واپس آئے گی تو مجھے یقین ہے کہ 2024 میں بی جے پی حکومت کی بنیاد رکھ کر واپس آئے گی۔امت شاہ نے تلنگانہ کی کے چندر شیکھر راؤ حکومت کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ تلنگانہ میں مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دیا گیا ہے جبکہ ریزرویشن مذہب کی بنیاد پر کبھی نہیں ہونا چاہیے۔ یہ بی جے پی کی پالیسی ہے، ہم مذہب کی بنیاد پر دیئے گئے ریزرویشن کی مخالفت کرتے ہیں۔ یہ آئینی نہیں ہے، اسے فوری طور پر منسوخ کیا جاناچاہئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button