بین الاقوامی خبریں

باکسر عامر خان کو کورونا ضابطہ کی مبینہ خلاف ورزی پر امریکی پرواز سے اتار دیا گیا

نیویارک ،19ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان Boxer Amir Khan  کے مطابق انہیں امریکن ائیر لائنز کی ایک پرواز سے کورونا قواعد کی مبینہ خلاف ورزی پر جہاز سے اتار دیا گیا ہے۔ باکسر کے مطابق ائرلائن کے پاس اس الزام کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ باکسر کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں بتایا گیا کہ ایک مسافر کی جانب سے ماسک اوپر نہ ہونے کی شکایت پر پولیس نے انہیں اور ان کے ساتھی کو امریکی پرواز سے اتار دیا۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اس ویڈیو میں عامر خان نے بتایا کہ وہ امریکہ کی کولوراڈو سپرنگز میں ٹریننگ کے لئے جارہے تھے ،مگر اب ان کو دوبارہ سے اپنے سفر کے لئے بکنگ کروانا پڑ رہی ہے۔واقعے پر دلی دکھ ہے، میرے ساتھ پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا۔امریکی ایئر لائنز نے مجھ پر پابندی لگا دی ہے۔

ائیرلائن کے ایک ترجمان کے مطابق کمپنی کی کسٹمر ریلیشن ٹیم باکسر سے رابطے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ میں ان کا موقف لیا جاسکے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عامر خان اور ان کے ساتھی پر پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button