
چیف منسٹروں کو تبدیل کرنے پر کپل سبل نے کہا وقت پر لیا گیا چھوٹا فیصلہ مستقبل کے بحران سے بچاتا ہے
نئی دہلی ،19؍ ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کپل سبل نے تین ریاستوں میں قیادت کی اچانک تبدیلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا کانگریس اور بی جے پی کے یہ اقدامات پارٹی کو مستقبل کے بحران سے بچائیں گے؟ کانگریس لیڈر نے بی جے پی کی حکمرانی والی دو ریاستوں اتراکھنڈ اور گجرات کے ساتھ ساتھ کانگریس کے زیر اقتدار پنجاب کا حوالہ دیا جہاں کے وزرائے اعلیٰ کو تبدیل کیا گیا ہے۔
سبل نے سوشل میڈیا پر لکھاکہ کمانڈر تبدیل کیے جا رہے ہیں – اتراکھنڈ، گجرات، پنجاب، صدیوں پرانی کہاوت ہے کہ صحیح وقت پر اٹھایا گیا ایک چھوٹا سا قدم مستقبل کے بڑے مسائل سے بچاتا ہے لیکن کیا ایسا ہوگا؟ بی جے پی نے اتراکھنڈ میں چھ ماہ کے اندر دو وزرائے اعلیٰ تبدیل کیے ہیں۔
اس سے قبل ترویندر سنگھ راوت کو ترویندر سنگھ راوت کی جگہ وزیر اعلیٰ بنایا گیا تھا، لیکن انہیں بھی ہٹانے کے چار ماہ بعد پارٹی نے اب پشکر سنگھ دھامی کو وزیر اعلیٰ بنا دیا ہے۔ گجرات میں وجے روپانی نے اسمبلی انتخابات سے ایک سال قبل وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اب ان کی جگہ بھوپندر پٹیل کو سی ایم بنایا گیا ہے۔ گجرات میں تمام وزراء کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اب کانگریس بھی پنجاب میں اپنا چہرہ بدل رہی ہے۔ سی ایم امریندر سنگھ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔



