
ممبئی، 19ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) غیرملکی بازاروں میں پیلی دھات کے ڈھائی فیصد اور صفید دھات میں چھ فیصد تک کی بڑی گراوٹ کے دباو میں گزشتہ ہفتہ گھریلو صرافہ بازارمیں سونا 905روپے فی دس گرام اور چاندی 3752روپے فی کلوگرام کی گراوٹ آئی۔
عالمی مارکٹ میں سونا حاضر 45.88 ڈالر فی اونس کی ہفتہ وار گراوٹ لیکر 1751.73ڈالر فی اونس پر آگیا۔ ساتھ ہی امریکی سونا وعدہ بھی 43.90فی اونس ٹوٹ کر 1752.50ڈالر فی اونس پر رہا۔ ا س دوران چاندی حاضر بھی 1.48ڈالر گرکر 22.63ڈالر فی اوونس بولی گئی۔
گزشتہ ہفتہ غیرملکی بازاروں کی بھاری گراوٹ کا اثر گھریلو بازار میں بھی رہا۔ ملک کے سب سے بڑے وعدہ بازار ایم سی ایکس میں سونا 905روپے گرکر ہفتہ کے آخر میں 45925روپے فی دس گرام اور سونا منی 905روپے گرکر 45976روپے فی دس گرام رہ گیا۔زیر جائزہ مدت میں چاندی 3752روپے کی بھاری گراوٹ لیکر 60190روپے فی کلوگرام اور چاندی منی بھی 3756 روپے گرکر 60501روپے فی کلوگرام پر آگئی۔



