فلمی دنیا

جھانوی کپور نے ورک آؤٹ ویڈیو شیئر کی

ممبئی 19 ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی ورک آؤٹ ویڈیو شیئر کی ہے جھانوی کپورگاہے بگاہے مداحوں کواپنی فٹنس کا راز بتاتی رہتی ہیں علاوہ ازیں وہ اپنا ورک آؤٹ سیشن سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کرکے لوگوں کو تحریک دیتی رہتی ہیں اس بار انھوں نے ایک بار پھر جم میں ورزش کرتے ہوئے اپنی تصویریں پوسٹ کی ہیں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ان تصاویر میں جھانوی کپور جم میں سخت محنت اور پسینہ بہاتی نظر آ رہی ہیں۔
Janhvi Kapoor shared a workout video
جھانوی نے جم سے دو تصاویر شیئر کی ہیں۔ پہلی تصویر میں وہ سنگل لیگ اسٹریچ ورزش کرتی نظر آرہی ہیں، جبکہ دوسری تصویر میں وہ ہاتھ اسٹریچ کرکے ورزش کرتی نظر آرہی ہیں۔ ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے چنداں ایموجی کا بھی سہارا لیاہے

متعلقہ خبریں

Back to top button