قومی خبریں

جے این یو کا داخلہ امتحان شروع

نئی دہلی20ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جواہر لال نہرو یونیورسٹی Jawaharlal Nehru University میں داخلہ کے لیے داخلہ امتحان پیرسے 114 شہروں میں شروع ہوا۔ یونیورسٹی کے وی سی ایم جگدیش کمار نے یہ معلومات دی ہیں۔ داخلہ امتحانات 23 ستمبر تک جاری رہیں گے۔کمار نے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے زیر اہتمام جے این یو داخلہ امتحان (جے این یو ای ای) آج سے ملک بھر کے 114 شہروں اور 248 مراکز میں شروع ہواہے۔ جے این یو ای ای 2021 میں شرکت کرنے والے امیدواروں کے لیے نیک خواہشات۔وایواکی ضرورت والے پروگراموں کے لیے ، عمل آن لائن کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button