
جاوید اختر ہتک عزتی کیس-کنگنا رناوت کوبالآخر عدالت میں پیش ہوناپڑا ، سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی
ممبئی20ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف اندھیری عدالت میں نغمہ نگار اور مصنف جاوید اختر کی جانب سے دائر ہتک عزتی کیس میں آج اندھیری عدالت میں سماعت ہوئی۔ کنگنا پیر کو عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت میں ان کی حاضری نشان زد کی گئی جس کے بعد سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔
کنگنا رناوت نے درخواست کی منتقلی دائر کی ہے ، جس کی سماعت 15 نومبر کو ہوگی۔کنگنا کے وکیل رضوان صدیقی نے دلیل دی ہے کہ جب معاملہ قابل ضمانت ہے تو کنگنا کے لیے روزانہ کی بنیاد پر عدالت میں آنا کیوں ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنگنا رناوت کو لگتا ہے کہ یہ عدالت جانبدار ہے ، اس لیے وہ چاہتی ہے کہ معاملہ دوسری عدالت میں منتقل ہو جائے۔ صدیقی نے کہاہے کہ ایسے معاملات میں کنگنا کا عدالت میں آنا ضروری نہیں ہے۔ ابھی تک گواہوں کے بیانات کی جانچ نہیں کی گئی۔
پولیس نے بیان ریکارڈنہیں کیا۔ سپریم کورٹ کا راستہ ہمارے لیے کھلاہے۔ کنگنارناوت کے خلاف تمام مقدمات کو جمع کر کے کسی اور عدالت کو بھیج دیا جائے۔سماعت کے دوران جاوید اختر کے وکیل جے بھردواج کنگنا عدالت میں نہیں آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہاۃ کہ اگر آپ چاہیں تو آپ سپریم کورٹ جا سکتے ہیں۔
گزشتہ سماعت کے دوران کنگنا کو اندھیری میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ میں پیش ہونا تھا لیکن وہ عدالت نہیں پہنچیں۔ کنگنا کے وکیل نے کوویڈ کی علامات کی وجہ بتاتے ہوئے کچھ دنوں کی نرمی کی درخواست کی تھی۔ عدالت نے 6 دن کا ریلیف دیتے ہوئے سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کردی۔



