قومی خبریں

اسرومبینہ جاسوسی کیس سی بی آئی نے گجرات کے سابق ڈی جی پی کی پیشگی ضمانت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا

نئی دہلی20ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اسروجاسوسی کیس  میں سی بی آئی نے گجرات کے سابق ڈی جی پی آر بی سری کمار RB Sreekumar کی پیشگی ضمانت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ سی بی آئی نے کیرالہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی ہے۔ تین دیگر ملزمان کی پیشگی ضمانت کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔ اگست میں کیرالہ ہائی کورٹ نے گجرات کے سابق ڈی جی پی آر بی سری کمار کی پیشگی ضمانت منظور کی۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

آر بی سری کمار 1994 اسرو جاسوسی کیس Isro Espionage Case میں ساتویں ملزم ہیں۔ ان کے علاوہ سابق آئی بی افسر پی ایس جے پرکاش اور کیرالہ پولیس کے دو سابق افسران ، ایس وجیان اور تھمپی ایس درگا دت کو بھی پیشگی ضمانت دی گئی۔ جولائی میں بھی آر بی سری کمار کو اسرو جاسوسی کیس میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے بعد عبوری راحت دی گئی تھی۔ جسٹس کے کے ہری پال نے عبوری راحت دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button