بین الاقوامی خبریں

چین نے فلپائن کو مزیدسائنوویک کرونا ویکسینز فراہم کردی

بیجنگ ،20ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)چین نے فلپائن کو Sinovac سائنوویک نوول کروناوائرس ویکسینز کی ایک اضافی کھیپ اتوارکے روز فراہم کردی ہے، تاکہ جنوب مشرقی ایشیائی ملک کی ویکسی نیشن مہم میں مدد کی جاسکے۔ویکسین حاصل کرنے کے سرکاری انچارج کارلیٹو گالویز نے ہوائی اڈے پر صحافیوں کو بتایا کہ ان ویکسینز کی ترسیل پر ہم سائنوویک اور چین کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔

چین 28فروری سے فلپائن کو نوول کروناوائرس ویکسینز فراہم کررہاہے، یہ جنوب مشرقی ایشیائی ملک کو نوول کروناوائرس ویکسینز فراہم کرنے والا پہلا ملک تھا جس نے اسے یکم مارچ کو ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کے قابل بنایا۔فلپائن نوول کروناوائرس ویکسینز کی 4کروڑ5لاکھ سے زائد خوراکیں لگا چکا ہے، تقریباً 1کروڑ80لاکھ افراد کو مکمل ویکسین لگائی جاچکی ہے،حکومت نے 7کروڑ سے زائد افراد کو رواں سال ویکسین لگانے کاہدف مقرر کر رکھاہے۔

گالویزنے کہا کہ آج کی تاریخ تک فلپائن کے شہری مختلف ویکسین سازوں کی ویکسین کی 6 کروڑ 20 لاکھ سے زائد خوراکیں لگوا چکے ہیں،چین سب سے بڑا ویکسین ترسیل کنندہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button