اسپورٹسسرورق

متالی راج ون ڈے رینکنگ میں سرفہرست

دبئی،21؍ ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہندوستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان متالی راج Mithali Raj نے منگل کو جاری ہونے والی آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) کی خواتین کی ون ڈے رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھا جبکہ نیوزی لینڈ کی ایمی سیتھر ویٹ ٹاپ فائیو میں واپسی کی ہے۔ متالی کے 762 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔

اس فہرست میں ٹاپ 10 میں اسمرتی مندھانا بھی شامل ہیں جو ساتویں پوزیشن پر ہیں۔ اسٹرتھ ویٹ جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں ناقابل شکست 79 رنز بنائے تھے انہوں نے ٹاپ 5میں واپسی کی ہے۔ جنوبی افریقہ کی اوپنر لیزیل لی جو کہ سابقہ رینکنگ میں متالی کے ساتھ مشترکہ طور پر سرفہرست تھیں، وہ تازہ ترین رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پھسل گئی ہیں، وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری دو ون ڈے میچز سے باہر ہونے کے بعد ایک ریٹنگ پوائنٹ گنوادیا۔

انگلینڈ کی کپتان ہیتھر نائٹ کورینکنگ میں پانچ مقام کا فائدہ ہوا ہے ، وہ نیوزی لینڈ کے خلاف 107 گیندوں پر 89 رنز بنانے کے ساتھ ٹاپ 10 میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئیں۔ وہ نیٹلی سکائور اور لورا وولورڈٹ کے ساتھ مشترکہ طورپر نویں نمبر پر ہیں۔تجربہ کار ہندوستانی تیز گیند باز جھولن گوسوامی ایک مقام کے فائدے کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر آگئی ہیں جبکہ اسپنر پونم یادو گیندبازی میں نویں نمبر پر براجمان ہیں۔آسٹریلیا کی ایلیس پیری کی قیادت میں ہندوستان کی دپتی شرما آل راؤنڈر رینکنگ میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button