بین الاقوامی خبریں

اسرائیلی ٹیلی کام کمپنی پرکمپیوٹر ڈیٹا پرخوفناک سائبر حملہ

مقبوضہ بیت المقدس ، 22ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق انٹرنیٹ ہیکروں نے اسرائیلی ٹیلی کمیونی کیشن کی سب سے بڑی کمپنیوں کا تمام سکیورٹی سسٹم توڑتے ہوئے کمپنی کا ڈیٹا چوری کرلیا لیا ہے۔ عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ ہیکرز نے وائس سینٹر مواصلاتی کمپنی کے نظام میں گھس کر اسرائیلی کمپنی کے ایک بڑے گروپ کے مواصلاتی نظام کو مفلوج کر دیا تھا۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

اسی ذرائع کے مطابق ہیک کی گئی کمپنی اسرائیل میں کارپوریٹ مواصلات کے شعبے میں سرخیل سمجھی جاتی ہے جو کاروباری اداروں کے لیے جدید مواصلات فراہم کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کمپنی دوسری کمپنیوں کوسافٹ ویئر ٹیکنالوجی کے لیے چیک پوائنٹ ، مواصلات کے لیے پارٹنر ، سیلولر اور انٹرنیٹ سروسز کے لیے ایکس فون ، کمپنیوں کے لیے ویب ڈیٹا انالیسس سروسز کے لیے سمیلر ویب جیسی سروسز فراہم کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button