بین الاقوامی خبریں

ریاض :فلپائنی مبلغ شیخ محمد ڈیلابینیا کی وفات ان کے ہاتھ پر 30 ہزار لوگ مشرف بہ اسلام ہوئے

ریاض ، 22ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سعودی عرب میں فلپائن سے تعلق رکھنے والے مبلغ شیخ محمد ڈیلابینیا منگل کی شب دارالحکومت ریاض میں انتقال کر گئے۔ وہ ایک عرصے سے علیل تھے۔ انہوں نے 25 برس تک ریاض میں کمیونٹیز دعوہ بیورو میں اسلام کی تبلیغ انجام دی۔ البطحا میں دعوۃ والارشاد سوسائٹی نے شیخ محمد کی وفات پر تعزیت کا اظہار اور ان کے درجات کی بلند کی دعا کی ہے۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

سوشل میڈیا پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اس خبر پر رد عمل کا اظہار کیا۔ صارفین نے مملکت میں فلپائنی کمیونٹی کے درمیان اسلام کی بنیادی تعلیمات پھیلانے اور انہیں دینی امور سکھانے کے حوالے سے شیخ محمد کی کوششوں کو سراہا۔

سوسائٹی نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ گذشتہ برسوں کے دوران میں البطحاء بیورو میں مرحوم شیخ محمد کے ہاتھ پر 30 ہزار سے زیادہ افراد نے اسلام قبول کیا۔ شیخ محمد دعوۃ و الارشاد کے اس بیورو میں سرکاری مبلغ کے طور پر کام کرتے تھے۔

ذرائع کے مطابق شیخ محمد کی نمازہ جنازہ بدھ کے روز ریاض کے جنوب میں عیقہ مارکیٹ کی مسجد میں نماز عصر کے بعد ادا کی جائے گی، ان کی تدفین المنصوریہ قبرستان میںعمل میں آئے گی

متعلقہ خبریں

Back to top button