
نئی دہلی ،22؍ ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)فحش فلم کیس میں اداکارہ گہنا وشستھ کو سپریم کورٹ سے راحت ملی ہے۔ عدالت نے مقدمہ میں درج تیسری ایف آئی آر میں گہنا کی گرفتاری پر روک لگا دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بمبئی ہائی کورٹ کے گہنا کی پیشگی ضمانت کی درخواست خارج کرنے کے حکم کو روک دیا گیا ہے۔
اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں
اس کے ساتھ ہی عدالت نے گہنا وشیستھ سے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پروہ تحقیقات میں شامل ہوں گی ۔واضح رہے کہ پولیس کو شکایت موصول ہونے کے بعد یہ مقدمہ درج کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ گہنا جو مبینہ طور پر فحش فلموں کی ڈائریکٹر تھیں ،انہوں نے خواتین کوفحش فلموں میں کام کرنے پرمجبور کیا ،دھمکیاں دیں اور پیسوں کا لالچ بھی دیا۔
شکایت کنندہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اسے گہنا کی فلموں کے لیے فحش ویڈیوز میں کام کرنے پر مجبور کیا گیا تھا ، جو کہ موبائل ایپلی کیشن نیوفلیکس (Nuflix )پر اپ لوڈ کی گئی تھی۔گہنا نے تعزیرات ہند کی دفعات 354C ، 292 اور 293 (فحش مواد کی فروخت) ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعات 66E ، 67 ، 67A (جنسی طور پر واضح مواد کی ترسیل) کا ارتکاب کیا ہے۔
اور خواتین کی غیر جانبدارانہ نمائندگی (ممانعت) ایکٹ کی دفعہ کے تحت درج ایف آئی آر میں گرفتاری کی پیشگی ضمانت دائر کی گئی۔ 7 ستمبر کو ہائی کورٹ نے گہنا کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔ بزنس مین راج کندرا فحش فلم کیس میں درج ایک اور ایف آئی آر میں بھی ملزم ہے۔ انہیں ممبئی کے ایسپلینڈ کے چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے ضمانت دی ہے۔ وہ جیل سے رہائی کے بعد منگل کو گھر پہنچے۔



