سرورقگوشہ خواتین و اطفال

خوش مزاج خواتین کا د ل مضبوط ہوتاہے-دلہن وہی جو پیا من بھائے

ہنسنا زندہ دل افراد کی شخصیت کا خاصہ ہوتاہے۔ ہمارے یہاں اگر خواتین خوش مزاج ہوں یا ہنسنے والی ہوں توا نہیں فوراًً یہ کہہ کر ٹوک دیا جاتاہے کہ زیادہ مت ہنسو بعض دفعہ زیادہ ہنسی کو خلاف ادب بھی سمجھا جاتا ہے۔ لیکن حالیہ تحقیق کے مطابق زندگی کے روشن پہلو دیکھنے والی اور خوش مزاج خواتین کا دل مضبوط ہوتاہے۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

ان خواتین میں دل کے حملوں یا موت کے خطرات سنجیدہ یا رنجیدہ رہنے والی خواتین کی بہ نسبت کم ہوتے ہیں۔ یونیوسٹی آف پیٹس برگ کے ماہرین نے ایک مطالعاتی جائزے کی روشنی میں بتایا ہے کہ خوش رہنا اور روشن پہلوئوں کو دیکھنا یقیناصحت کیلئے مفید ہوتاہے۔

ڈاکٹر ٹینڈل نے نئی تحقیق کی رو سے بتایا کہ میں بحیثیت ڈاکٹر خواتین کو مشورہ دوں گا کہ وہ زندگی کے تاریک پہلوئوں کو دیکھنے کی عادت ترک کردیں۔بہت مطالعاتی جائزوں سے یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ منفی انداز فکر صحت کیلئے نقصاندہ ہے۔ مثبت انداز فکر کے صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کے بارے میں اب تک کئے جانے والے سب سے بڑے مطالعاتی جائزے میں ماہرین نے طویل عرصے پر محیط ریسرچ میں 97 ہزار خواتین کی صحت ان کے انداز فکر کے درمیان مطالعہ کیا توانہیں پتہ چلا کہ جو خواتین چیزوں کے روشن پہلو دیکھنے کی عادی تھیں یا جو جائیت پسندی سے کام لیتی تھی ان میں دل کی بیماری میں مبتلا ہونے کا خطرہ منفی انداز فکر رکھنے والی خواتین کی بہ نسبت 9فیصد کم تھا۔

ماہرین نے آٹھ سال بعد ان تمام خواتین کی صحت اور شرح زندگی کا جائزہ لیا تو معلوم ہواکہ مثبت اور سوچ رکھنے والی خواتین سے 14 فیصد کم تھا جو چیزوں کے صرف تاریک اور منفی پہلو دیکھنے کی عادی تھیں۔ اس تحقیق کے نتائج کی روشنی میں یہ بھی واضح ہواہے کہ رجائیت پسند خواتین میں مایوسی اور تمباکو نوشی جیسی عادت میں مبتلا ہونے کا امکان بھی کم تھا۔

وہ جوان تھی، ان کی تعلیمی قابلیت اور آمدنی کی سطح بھی نستباً زیادہ تھی اور اس کے ساتھ ساتھ یہ خواتین زیادہ مذہبی بھی تھیں۔ اس دوران اس بات کے واضح ثبوت بھی ملے ہیں کہ ہماری صحت پر ہمارا رویہ اور سوچ کس طرح اثرانداز ہوسکتی ہے۔ مزید یہ کہ صحت کو بہتر بنانے کیلئے رویوں کو کس طرح تبدیل کیا جاسکتاہے۔

دلہن وہی جو پیا من بھائے

جنوری کی دلہن شوہر کی چھوٹی موٹی غلطیوں کو معاف کر دیتی ہے۔

فروری کی دلہن مشکل حالات میں قابل اعتماد ساتھی ثابت ہوتی ہے۔

مارچ کی دلہن شوہر کو گھر کا حقیقی سربراہ سمجھتی ہے۔

اپریل کی دلہن شوہر کی زندگی بدل دیتی ہے۔

مئی کی دلہن کو جلد غصہ نہیں آتا۔

جون کی دلہن کا گھر خوبصورتی گرمجوشی اور اداسی کا مرکب ہوتا ہے۔

جولائی کی دلہن کا مزاج بدلتا رہتا ہے۔

اگست کی دلہن کو اپنی خوبصورتی کا احساس ہوتا ہے۔

ستمبر کی دلہن اپنے شوہر کے ساتھ کسی بھی جگہ خوش رہ سکتی ہے۔

اکتوبر کی دلہن میں غیر معمولی کشش ہوتی ہے۔

نومبر کی دلہن محبت سے شوہر کو اپنا غلام بنا لیتی ہے۔

دسمبر کی دلہن شوہر کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button