بین الاقوامی خبریںسرورق

کیا انالینا بیئربوک جرمنی کی اگلی انگیلا میرکل بن سکتی ہیں؟

برلن،24ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)انالینا بیئربوک باصلاحیت، حوصلہ مند اور جفاکش ہیں۔ انہیں گرین پارٹی کی طرف سے چانسلر امیدوار کے طور پر نامزد کیا گیا ہے اور وہ خود کو تنقیدی حملوں سے بچانے کی پوری کوشش کر رہی ہیں۔انالینا کو گزشتہ اپریل میں گرین پارٹی کی طرف سے چانسلر امیدوار کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

انہوں نے اور ان کے شریک پارٹی لیڈر روبرٹ ہابک نے مشترکہ طور پر اپنی پارٹی کو جرمنی کی ایک بڑی سیاسی پارٹی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔تب انہوں نے ایک جلسے میں کہا تھایقیناہمیں اس وقت اندازہ نہیں تھا کہ آج ہم یہاں کھڑے ہوں گے۔

لیکن ہمیں یہ معلوم تھا کہ ہم ایک وسیع تر معاشرے کے لیے اپنی پارٹی کو بھی کشادہ بنانا چاہتے تھے۔ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو مدعو کرنا، بالکل واضح مقاصد کے ساتھ اور اس طرح آج ہماری پارٹی کے ایک نئے باب کا آغاز ہو رہا ہے۔

انالینا بیئربوک کا مزید کہنا تھاکہ یہاں ہم پیش کش کر رہے ہیں، تمام معاشرے کے لیے ایک کھلی دعوت، آئیے ہم اپنے متنوع، مضبوط اور امیر ملک کو ایک اچھا مستقبل دیں۔دراصل انالینا بیئربوک کے پاس اپنی پارٹی کا کبھی کوئی آفس یا عہدہ نہیں رہا۔ 2021 اپریل کے اواخر میں رائے عامہ کے جائزوں میں ان کی گرین پارٹی کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ انالینا بیئربوک پر بہت سے ذاتی حملے ہوئے ہیں، جن کے سبب وہ دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبور ہوئیں۔

ان پر سب سے بڑی تنقید یہ کی جا رہی ہے کہ یہ سرکاری ذمہ داریاں نبھانے میں معمولی غلطیوں کی مرتکب ہوئی ہیں۔ مثال کے طور پر ٹیکس کی ادائیگی میں تاخیر، کرسمس بونس عوام کی توقعات سے کم یا چھوٹی رقم پر مبنی۔ کچھ تنقید بہت ذاتی اور سنگین قسم کی ہے، جیسے کہ ان کی نئی کتاب کے کچھ حصوں کا چوری شدہ ہونا اور سب سے بڑھ کر کہ ایک انٹرویو میں انہوں نے چند نسلی نامناسب اقتباسات کا استعمال کیا تھا۔

ہر بار وہ بہت جلدی سے اپنی غلطی کی معافی مانگ لیتی ہیں۔ لیکن اس سے ان کی مقبولیت کی شرح گری ہے۔ لیکن جب سے وہ پارٹی کے شریک چیئر مین کے عہدے پر فائض ہوئیں، وہ خود کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ایک ایکسپرٹ یا ماہر کی حیثیت سے پیش کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button