ڈومبولی گینگ ریپ معاملہ: اب تک28 گرفتار ، ویڈیو بنا کر نابالغ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ
ممبئی،24؍ ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ممبئی سے متصل تھانے ضلع کے ڈومبولی میں ایک نابالغ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری معاملے میں مزید چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اب تک اس کیس کے ملزمان کی تعداد 33 بتائی جا رہی ہے لیکن پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ ایک 15 سالہ نابالغ لڑکی نے 9 ماہ میں 29 نوجوانوں کے ذریعہ اجتماعی عصمت دری کا الزام لگایا ہے۔
موصولہ معلومات کے مطابق نابالغ لڑکی کی پہلی فحش ویڈیو اس کے بوائے فرینڈ نے جنوری میں بنائی تھی۔ پھر اس ویڈیو کی بنیاد پر تمام ملزمان متاثر ہ لڑکی کو بلیک میل کرکے اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کرتے رہے۔زیادہ تر گرفتار ملزمان کی عمر 18 سے 24 سال کے درمیان ہے۔ معلومات کے مطابق ملزمان کا تعلق متوسط خاندان سے ہے۔ کچھ ملزم کالج میں پڑھتے ہیں۔ کچھ چھوٹے کام کرتے ہیں۔
کچھ مختلف پارٹیوں سے بھی وابستہ ہیں۔ ہر کوئی لڑکی سے واقف ہے۔ ڈومبولی گینگ ریپ کیس میں مزید 4 ملزمان کی گرفتاری کے بعد اب تک کل 29 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ گرفتار ملزمان میں دو نابالغ بھی شامل ہیں۔ اب تک ملزمان کی تعداد 29 بتائی جا رہی ہے تاہم پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
معلومات کے مطابق ملزم نے ایک واٹس ایپ گروپ بنایا تھا۔ اس گروہ میں تقریبا تمام ملزم شامل تھے ، جو ڈومبیوالی ، بدلاپور ، رابالے اور مرباڈ شہروں کے رہائشی ہیں۔ یہ لوگ نابالغ کو مختلف جگہوں پر لے جا کر اجتماعی عصمت دری کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان میں سے ایک کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا جارہا ہے۔



