سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

تخم خشخاش کے حیران کن فائدے

پوست کے اندر سے نکلنے والے باریک بیجوں کو خشخاش کہتے ہیں۔یہ رنگ میں سیاہ اور سفید ہیں لیکن عام طور پر صرف سفید بیج استعمال ہوتے ہیں۔ کھانے میں خشخاش کا استعمال بہت عام ہے ، خاص طور پر کوفتا سالن اور ڈبل روٹی بنانے کے عمل میں۔

کھانے کے علاوہ خشخاش کے بہت سے طبی فوائد ہیں ، جیسے خشخاش کا تیل نکالنا ، جوڑوں کے درد میں انتہائی فائدہ مند ہے۔قدیم زمانے سے متعدد بیماریوں میں بطور دوا استعمال کیے جانے والے بیج خشخاش کے استعمال سے بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

خشخاش کی افادیت سائنس سے بھی ثابت شدہ ہے۔زمانہ قدیم سے بزرگ افراد کی جانب سے خشخاش کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے، یہ بیچ خصوصاً خواتین کے لیے بہترین ہے۔غذائی اور  ماہرینِ جڑی بوٹیوں سمیت میڈیکل سائنس سے بھی ثابت شدہ خشخاش کی خصوصیات اور اس کے استعمال سے صحت پر حاصل ہونے والے بے شمار فوائد مندرجہ ذیل ہیں۔

خشخاش کے طبی فوائد اور نقصانات
قدیم زمانے سے متعدد بیماریوں میں بطور دوا استعمال کیے جانے والے بیج خشخاش کے استعمال سے بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں، خشخاش کی افادیت سائنس سے بھی ثابت شدہ ہے۔

خشخاش بہترین اینٹی آکسیڈنٹ جُز ہے

ماہرین جڑی بوٹیوں و غذائی ماہرین کے مطابق خشخاش فائبر سے بھرپور بیج ہے، صرف 9 گرام خشخاش یا ایک چائے کے چمچ مقدار خشخاش میں 46 کیلوریز، 1.6 گرام پروٹین، 3.7 گرام چکنائی، 1.7 گرام فائبر، میگنیز، کاپر، کیلشیم، میگنیشیم، فاسفورس، زنک، تھیامین اور آئرن جیسے اہم منرلز بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خشخاش میں ایک جُز کیمیا پولی فینل ( chemia polyphenol) بھی پایا جاتا ہے جو بے شمار اینٹی آکسیڈنٹ کا مجموعہ ہوتا ہے اور صحت پر کئی اچھے اثرات کے ساتھ بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے۔

بیماریوں کے خلاف لڑنے میں قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔

خشخاش کی تاثیر گرم ہے، خشخاش میں پایا جانے والا منرل میگنیز ہڈیوں کے لیے انتہائی مُفید غذا ثابت ہوتا ہے جبکہ خشخاش کا استعمال خُون جمنے سے روکتا ہے اور جسم میں خون کی کارکردگی بہتر بناتا ہے جس کہ سبب تمام اعضاء  کا نظام بہتر ہوتا ہے۔خشخاش کا تیل اومیگا 6 اور 9 سے بھرپُور ہوتا ہے جبکہ اس میں اومیگا 3 کی بھی کُچھ مقدار پائی جاتی ہے۔

خشخاش کے بیج نیند کی کمی کو دور کرتے ہیں

اگر برابر مقدار میں تربوز اور خشخاش کے بیجوں کو پیس لیا جائے اور رات سونے سے آدھ گھنٹہ پہلے ایک گلاس دودھ کے ساتھ ایک چمچ کھا لیں، ساری رات بھرپور نیند کا لطف اٹھایا جا سکتا ہے۔

ذیابیطس کے لیے مفید

ذیابیطس کے علاج کے لیے خشخاش کے بیج مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں ۔

صحت مند بالوں کے لیے

بھیگے ہوئی خشخاش کے بیج، سفید یا کالی مرچ کا دہی کے ساتھ پیسٹ بنا لیں، اب اسے اپنے بالوں پر لگائیں، آدھے گھنٹے بعد بال دھو لیں، خشکی کی موجودگی اور اسے دوبارہ سے ہونے سے روکنے کے لیے باقاعدگی سے استعمال کریں۔

خشخاش اور دماغی صحت

خشخاش دماغی صحت کے لیے بھی بے حد مفید ہے، اگر اسے بادام کے ساتھ پیس کر استعمال کیا جائے تو اس کی افادیت مزید بڑھ جاتی ہے، ذہانت میں اضافہ ہوتا ہے۔

وزن میں کمی کا سبب

اومیگاتھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور خشخاش وزن گھٹانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اسی لیے روزمرہ اس کے استعمال سے وزن میں نمایاں کمی آتی ہے۔خشخاش بہتر نیند کے لیے کارآمد ہے، پرسکون نیند کے لیے خشخاش کی چائے بنا کر بھی پی جا سکتی ہے یا اس کا پیسٹ بنا کر گرم دودھ میں ملا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

وزن میں کمی آج کل ہر کسی کا اہم مشن ہے خاص کر خواتین کا۔ وزن میں کمی کرنے کے لیے بازار میں مختلف ادویات بھی دستیاب ہیں جن کا فائدہ کی بجائے اکثر نقصان ہوتا ہے۔ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ خشخاش میں پائے جاتے ہیں جو وزن کو گھٹانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اسی لئے روزمرہ اس کے استعمال سے آپ وزن میں نمایاں کمی کرسکتے ہیں۔

زمانہ قدیم سے بزرگ افراد کی جانب سے خشخاش کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے، یہ بیچ خصوصاً خواتین کے لیے بہترین ہے۔

جوڑوں کے درد کے لیے 

خشخاش میں قُدرتی طور پر ایسے کیمیائی اجزا پائے جاتے ہیں جو درد کو ختم کرنے والی ادویات میں بھی شامل ہوتے ہیں،  خشخاش کے استعمال سے جسم میں ہونے والے درد میں سکون ملتا ہے اور یہ قُدرتی طور پر پُر سکون نیند کا سبب بنتی ہے۔

خشخاش جوڑوں کا درد دور کرنے میں مفید ہے اس کا تیل لگانے سے بھی جوڑوں کے درد میں افاقہ ہوتا ہے۔ اگر آپ پین کلر کی جگہ اس کا استعمال کریں تو زیادہ مفید رہتا ہے۔اس کا تیل جوڑوں پر لگانے اور مساج کرنے سے جوڑوں کے درد میں افاقہ ہوتا ہے۔

خواتین کے صحت کے لیے موزوں

خشخاش میں ایسے کیمیائی اجزاء بھی پائے جاتے ہیں جو بچوں کی پیدائش میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرتے ہیں، اس کا تیل استعمال کر نے سے حمل ٹھہرنے کے مواقع بڑھ جاتے ہیں۔

آنکھ اور کان کا درد:

خشخاش کو پانی میں پکا کر اس پانی سے سینکائی کرنے سے درد دور ہوجاتا ہے۔

نزلہ اور کھانسی:

جیسا کہ آج کل کرونا وائرس کا طوفان برپا ہے اس کے ساتھ ساتھ عام نزلہ ذکام کا بھی راج ہے اور سب تھوڑا سا بھی نزلہ ہو جانے پر پریشان ہو جاتے ہیں۔ نزلہ اور کھانسی کو بھگانے کے لیے ہم آپکو آسان طریقہ بتاتے ہیں۔ خشخاش کو پانی میں پکا کر ایک چٹکی نمک ملا کر جوشاندہ تیار کریں اور ٹھنڈا ہونے پر چھان کر پی لیں۔ نزلہ اور کھانسی ٹھیک ہوجاتی ہے۔

سر کی خشکی:

خشکی نہ صرف خواتین بلکہ مردوں کے لیے بھی ایک بڑا مسئلہ ہے کیونکہ یہ بالوں کے گرنے کے عمل کو تیز کرتا ہے۔ ایسا کرنے کے لیے پوست کے بیجوں کو پیس لیں ، دہی ملائیں اور سر پر لگائیں تاکہ خشکی سے چھٹکارا حاصل ہو۔

خشک جلد:

خشخاش کو پیس کر اس میں دودھ اور شہد شامل کریں اور اس کو اپنی جلد پر لگائیں اور جلد کی خشکی سے نجات پائیں۔

دماغی صحت:

دماغ واحد عضو ہے جو 24 گھنٹے کام کرتا ہے۔ اسے اپنی صحت اور کام کرنے کی صلاحیت کے لیے کھانا چاہیے۔ پوست کے بیج ذہنی صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں۔ بادام کو گراؤنڈ کیا جا سکتا ہے اور اس کی تاثیر میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

سوکھی خارش:

سوکھی خارش سے نجات پانے کے لیے خشخاش کے پاؤڈر میں چند قطرے لیموں کا رس اور حسب ضرورت پانی ملاکر لگائیں۔

گرمی کا سر درد:

گرمیوں کے موسم میں لو اور گرمی کی وجہ سے سر کا درد عام کی بات ہے۔ خشخاش کو پیس کر پانی ملا کر پیسٹ بنا کر پیشانی پر لگائیں تو گرمی سے ہونے والا سردرد دور ہوجاتا ہے۔

خشخاش کے استعمال کے نقصانات

اگر کسی فرد کا ایلوپیتھی ادویات سے علاج جاری ہے تو خشخاش کے استعمال سے قبل اپنے معالج سے مشورہ ضرور  کر لیں۔خشخاش کو اگر تھوڑی سی مقدار میں استعمال کیا جائے تو ماہرین کے نزدیک یہ نقصان دہ نہیں ہے۔اسے خریدتے وقت اس بات کا دھیان رکھنا چاہیے کہ دُھلی ہُوئی خشخاش خریدیں، بغیر دُھلی ہُوئی خشخاش میں نشہ کے عنصر پائے جاتے ہیں۔زیادہ استعمال کے نتیجے میں اسے کھانے کی لت بھی لگ سکتی ہے لہٰذا اعتدال کے ساتھ  استعمال کریں۔

Join Urdu Duniya WhatsApp Group

https://chat.whatsapp.com/JBmc63JLoOS1vj9SSY2QZp

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.urdu.urduduniya

 

متعلقہ خبریں

Back to top button