اسپورٹس

ہندوستان کی تاریخی جیت پرکرکٹ آسٹریلیا نے لکھا بی سی سی آئی کو خط

سڈنی،20؍جنوری ( ایجنسی ) کرکٹ آسٹریلیا نے بدھ میزبان ٹیم پرٹیسٹ سیریز میں تاریخی جیت کے دوران دکھائے جانے والی ہمت ، استقامت اور مہارت کے لیے ہندوستانی ٹیم کی تعریف کی۔اس مقابلے کاباضابطہ انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا شکریہ ادا کیا۔ اجنکیارہانے کی قیادت میں چار میچوں کی سیریز ہندوستان نے 2-1 سے جیت لی اور تمام مشکلات کے باوجود آسٹریلیا کی مضبوط ٹیم کو گابا میں تین وکٹوں سے شکست دے کر بارڈر گاوسکر ٹرافی کو برقرار رکھا۔سی اے نے بی سی سی آئی کا تحریری طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کرکٹ آسٹریلیا میں ہر ایک کی طرف سے ہم بارڈر – گاوسکر ٹرافی کو برقرار رکھنے کے لئے اس سیریز میں دکھائے جانے والے ہمت ، استقامت اور مہارت پر ہندوستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اس سیریز کی آنے والی نسلوں میں بھی بحث ہوتی رہے گی ۔اس خط کا آغاز سی اے کے عبوری سی ای او نک ہاکلے اور چیئرمین ارل ایڈنگز نے فرینڈز آف انڈین کرکٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں سورو گنگولی کی زیرقیادت بورڈ کاکورونا مہاماری کے باوجودکامیابی سے دورہ کرنے کے لیے اظہارتشکر کیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیائی کرکٹ اپنی دوستی ، اعتماد اور عزم کے لئے بی سی سی آئی کا ہمیشہ مشکور رہے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button