بین الاقوامی خبریں

امریکی فوج کا پہلی بارالحسکہ میں بشارالاسد فوجی چوکی کے قریب گشت

بیروت ؍دمشق، 26ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)امریکی فورسز نے الحسکہ شہر میں 6 بکتر بند گاڑیوں پر مشتمل فوجی گشت کیا۔ یہ گشت اس علاقے میں قائم شامی فوج کی چوکی کے قریب کیا گیا۔ وہاں سے امریکی فوجی الشدادی شہر کی طرف مڑگئی جہاں پراس کا اڈا قائم ہے۔یہ پہلا موقع ہے جب امریکی فوج الحسکہ میں شامی فوجی چوکی کے اتنے قریب دیکھی گئی ہے۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

سیرین آبزرویٹری کے کارکنوں نے امریکی افواج کو تمر قصبے اور اس کے مشرقی دیہات الحسکہ کے دیہی علاقوں میں باقاعدہ گشت کرتے دیکھا۔پانچ ستمبر کو سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے ایک امریکی گشت کی خبر دی تھی جو بین الاقوامی سڑک پر القحطانیہ میں تیل کے کنوؤں کے علاقوں میں مشرقی قامشلی کے علاقے ’’ترابی سیبی‘‘ کے علاقوں میں دیکھا گیا تھا۔

سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے کارکنوں نے اطلاع دی ہے کہ روسی افواج نے قامشلی شہرمیں شامی حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں کے اندر پرانے فرانسیسی بیرک کے چوک میں سیکورٹی اسکوائر ایریا میں ہیلی کاپٹروں کے لیے ہیلی پیڈ کی تیاری شروع کی ہے۔ اس کے علاوہ یہاں پر ایک جدید فکسڈ کوآرڈینیشن پوائنٹ کے قیام کے لیے بھی کام جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button