
دبئی ،27؍ ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے اسپنر کلدیپ یادو آئی پی ایل 2021 سے باہر ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کلدیپ کو گھٹنے میں چوٹ آئی تھی اور اس کی وجہ سے وہ متحدہ عرب امارات سے ہندوستان واپس آئے ہیں۔ اس چوٹ کے بعد کلدیپ یادو کی ممبئی میں سرجری ہوئی اور وہ اس سال رنجی ٹرافی میں نہیں کھیل سکیں گے۔ پی ٹی آئی کے مطابق 26 سالہ کلدیپ یادو پریکٹس کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے۔
اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں
سرجری کے بعد اب اسے کچھ وقت کے بعد این سی اے بھیجا جا سکتا ہے جہاں وہ دوبارہ اپنی فٹنس کو دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کریںگے اور اپنے کھیل کا آغاز نیٹ سیشن سے کریں گے۔ کلدیپ یادو کو اس سیزن میں کے کے آر کے لیے ایک بھی میچ کھیلنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ نیز گزشتہ سیزن یعنی 2020 میں انہوںنے صرف 5 میچ کھیلے اور صرف ایک وکٹ حاصل کی۔
کلدیپ کے آئی پی ایل کیریئر کے بارے میں بات کریں توانہوں نے 45 میچوں میں مجموعی طور پر 40 وکٹیں حاصل کیں جس میں ان کی بہترین کارکردگی 20 رنز کے عوض 4 ہے۔ کلدیپ کا آئی پی ایل کیریئر سال 2016 میں شروع ہوا تھا، لیکن اس لیگ میں گزشتہ دو سال سے اس کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔



