مہنت نریندر گری خو دکشی کیس: سی بی آئی نے آنند گری سمیت تینوں ملزمان کا 7 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا
الٰہ آباد ،27ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پریاگ راج کے مہنت نریندر گری کی موت کے بعد گرفتار ملزمان کو 7 روزہ ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔ سی جے ایم عدالت نے ملزم کا 7 روزہ ریمانڈ دے دیا ہے۔ سی بی آئی نے مجسٹریٹ سے10 روزہ ریمانڈ کی درخواست دائر کی تھی۔ سی جے ایم عدالت نے تینوں ملزمان آنند گری ، آدیہ پرساد تیواری اور اس کے بیٹے سندیپ تیواری کو 28 ستمبر کی صبح 9 بجے سے 4 اکتوبر کی شام 5 بجے تک ریمانڈ پر دے دیا ہے۔
اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں
خیال رہے کہ مہنت نریندر گری کی موت کے بعد تینوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔ تینوں اس وقت 14 دن کی عدالتی تحویل میں نینی سینٹرل جیل میں بند ہیں۔حراست میں ریمانڈ کی درخواست سی بی آئی ٹیم کے تفتیشی افسر ایڈیشنل ایس پی کے ایس نیگی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
ریمانڈ دینے سے پہلے عدالت نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ملزم کا موقف سنا،اس کے بعد سی جے ایم کی عدالت نے سی بی آئی کی طرف سے مانگے گئے 10 روزہ ریمانڈ کو مسترد کرتے ہوئے 7 روزہ ریمانڈ منظور کیا۔
سی بی آئی اب تینوں گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ کرے گی۔سی بی آئی مرکزی ملزم سوامی آنند گری سے پوچھ گچھ کرے گی۔ آدیہ پرساد تیواری اور اس کے بیٹا سندیپ ہنومان مندر کے سربراہ پجاری تھے۔ سی بی آئی تینوں سے مبینہ سی ڈی کے بارے میں پوچھ گچھ کرے گی جس نے مہنت نریندر گری کو ہنی ٹریپ میں پھنسایا تھا۔
یہاں سی بی آئی کی ٹیم بھی پیر کو مٹھ باگمبری پہنچنے کے بعد تحقیقات کر رہی ہے۔ اس نے اب تک اپنی تحقیقات میں مہنت نریندر گری کے کمرے سے ثبوت اکٹھے کرلئے ہیں۔



