سرورقفلمی دنیا

لتا منگیشکر کو برسوں پہلے زہر دیا گیا تھا- تقریباً چھ دہائیوں سے اپنی بے مثال اور جادوئی آواز سےگلوکاری کی دنیا پر راج -لتا منگیشکر

ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)تقریباً چھ دہائیوں سے اپنی بے مثال اور جادوئی آواز کے ذریعہ 20 سے بھی زائد زبانوں میں پچاس ہزار سے بھی زیادہ نغموں کو اپنی آواز دے کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرانے والی موسیقی کی مہارانی لتا منگیشکر Lata Mangeshkar آج بھی مداحوں کے دلوں پر راج کررہی ہیں۔
لتا منگیشکر28 ستمبر 1929ء کو مدھیہ پردیش اندور شہر میں پیدا ہوئیں لتا منگیشکر کا اصلی نام ہیما ہریکدر ہے ان کے والد دِینا ناتھ منگیشکر بھی گلوکار اور اداکار تھے  چنانچہ وہ شروع سے ہی گلوکاری کی طرف مائل تھیں انہوں نے موسیقی کی تعلیم اپنے والد سے حاصل کی تھی۔
سال 1942 میں تیرہ برس کی عمر میں لتا کے سر سے باپ کا سایہ اٹھا گیا اور خاندان کی ذمہ داری لتا منگیشکر کے اوپر آگئی جس کے بعد ان کا پورا خاندان پنے سے ممبئی آگیا۔ حالانکہ لتا کو فلموں میں کام کرنا بالکل پسند نہ تھا۔اس کے باوجود اپنے گھر والوں کی مالی ذمہ داری اٹھاتے ہوئے لتا نے فلموں میں کام کرنا شروع کردیا۔
لتا نے اپنے والد کے انتقال کے بعد باقاعدہ گلوکاری شروع کردی تھی۔دینا ناتھ کی بیٹیوں میں نہ صرف لتا نے سروں کی دنیا میں مقبولیت حاصل کی بلکہ ان کی بہن آشا بھونسلے نے بھی گلوکاری میں اہم مقام حاصل کیا اور ایک وقت ایسا بھی آیا کہ دونوں بہنوں کی آوازوں نے فلم انڈسٹری پرقبضہ کر لیا۔
سال 1945 میں لتا کی ملاقات موسیقار غلام حیدر سے ہوئی ۔ غلام حیدر لتا کے گانے کے انداز سے کافی متاثر تھے۔ غلام حیدر نے فلم ڈائریکٹر ایس مکھرجی سے یہ گزارش کی کہ وہ لتا کو اپنی فلم شہید میں گانے کا موقع دیں۔
ایس مکھرجی کو لتا کی آواز پسند نہیں آئی اور انہوں نے لتا کو اپنی فلم میں لینے  سے انکار کردیا، اس بات کو لیکر غلام حیدر کافی غصہ ہوئے اور انہوں نے کہا کہ لڑکی آگے چل کر اتنی شہرت کمائی گے کہ بڑے بڑے ہدایت کاراسے اپنی فلموں میں گانے کے لئے گزارش کریں گے۔
سال 1949 میں فلم محل کے گانے بعد لتا بالی ووڈ میں اپنی پہنچان بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔ اس کے بعد راج کپور کی فلم برسات کا گانا جیا بے قرار ہے ، ہوا میں اڑتا جائے جیسے گانے گانے کے بعد لتا بالی ووڈ میں ایک کامیاب پلے بیک سنگر بن گئیں۔سری رام چندر کی موسیقی میں لتا نے پردیپ کے لکھے گیت پر ایک پروگرام کے دوران ایک غیر فلمی گیت ’’ اے میرے وطن کے لوگوں‘‘ گایا۔
اس نغمے کو سن کر وزیراعظم جواہر لعل نہرو اتنے متاثر ہوئے کہ ان کی آنکھ سے آنسو آگئے۔ لتا منگیشکر کے اس گانے کو سن کر آج بھی لوگوں کی آنکھیں نم ہوجاتی ہیں۔لتا کی سریلی آواز سے نوشاد کی موسیقی میں چار چاند لگ جاتے تھے۔ موسیقار نوشاد، لتا کی آواز کے اس قدر دیوانے تھے کہ وہ اپنی ہر فلم کے لئے لتا کو ہی منتخب کیا کرتے تھے۔
سال 1960 میں ریلیز ہوئی فلم مغل اعظم کا مشہور نغمہ موہے پنگھٹ سے گیت کی ریکارڈنگ کے دوران نوشاد نے لتا سے کہا تھا کہ میں نے یہ گیت صرف تمہارے لئے ہی بنایا ہے اس گیت کو کوئی اور نہیں گا سکتا ہے۔ہندی سنیما کے شومین کہے جانے والے راج کپور کو ہمیشہ اپنی فلموں کے لئے لتا منگیشکر کی آواز کی ضرورت رہا کرتی تھی۔
راج کپور لتا کی آواز کے اس قدر متاثر تھے کہ انہوں نے لتا منگیشکر کو سروسوتی کا درجہ تک دے رکھا تھا۔ 60 کی دہائی میں لتا منگیشکر پلے بیک سنگرس کی مہارانی کہی جانے لگیں۔ سال 1969 میں لکشمی کانت پیارے لال کی موسیقی سے سجے لتا منگیشکر نے فلم انتقام کا گانا آ جانے جا گا کر یہ ثابت کردیا کہ وہ آشا بھونسلے کی طرح ہر دھن پر گاسکتی ہیں۔ 90 کی دہائی آتے آتے لتا کچھ چنندہ فلموں کےلئے ہی گانے گانے لگیں۔
تجربہ کار مصنفہ پدما سچ دیو ، جو لتا منگیشکر کے بہت قریب تھے ، انھوںنے ایک کتاب لکھی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ گلوکارہ کو پہلی بار سلو زہر دیا گیا تھا۔ اپنی کتاب میں ، پدما ، جو لتا کی ریکارڈنگ میں باقاعدہ ساتھ رہتی تھیں ، لکھتی ہیں ” لتا جی نے مجھ پر یہ انکشاف کیا۔ وہ 1963 میں 33 سال کی تھیں۔ گلوکارہ کو صبح سویرے اس کے پیٹ میں شدید درد ہوا ، اور اس نے صاف سبز رنگ کی قئے کی۔انھیں کسی نے زہر دیا۔
کتاب میں پدما نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ لتا کا باورچی پھر کوئی سراغ لگائے بغیر اور اپنی تنخواہ وصول کیے بغیر بھی غائب ہوگیا۔اس واقعے کے بعد ، بالی وڈ کے مشہور گیت نگار مجروح سلطان پوری شام 6 بجے لتا جی کے گھر آتے۔ مجروح پہلے کھانے کا ذائقہ کرتےاور پھر لتا کو کھانے کی اجازت دیتے۔ وہ لتا کو اچھے مزاح میں رکھنے کے لیے نظمیں اور کہانیاں سناتے تھے۔
سال 1990 میں اپنے بینر کی فلم لیکن کے لئے لتا نے یارا سیلی سیلی گانا گایا۔ حالانکہ یہ فلم کامیاب نہیں ہوپائی لیکن یہ گانا آج بھی لتا کے بہترین گانوں میں شمار ہوتا ہے۔ لتا کو ان کے سنی کیرئیر میں چار مرتبہ فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ لتا کو ان کے گائے نغموں کے لئے سال 1972 میں فلم پریچے، سال 1975میں کورا کاغذ اور سال 1990 میں فلم لیکن کےلئے نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔
علاوہ ازیں لتا کو سال 1969 میں پدم بھوشن، سال 1989 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ، سال 1999 میں پدم وبھوشن، سال 2001 میں بھارت رتن جیسے کئی اعزازت سے نوازا گیا۔
 popular Lata Mangeshkar songs 
1. Rim Jhim Gire Saawan.
2. Aayega Aanewale.
3. Chale Jana Nahin.
4. Chandni Raaten Pyar Ki Baaten.
5. Dheere Se Aaja Ri Ankhiyan Mein.
6. Jiya Bequaraar Hai.
7. Katate Hain Dukh Mein.
8. Thandi Hawayen.
9. Tum Na Jane Kis Jaha Mein Kho Gaye
10. Uthaye Ja Unke Sitam.
11. Baharen Phir Aaayengi.
12. Aaja Re Pardesi
13. Bairan Neend Na Aaye.
14. Ja Ja Re Ja.
15. Man Dole Mera Tan Dole.
16. Man Mohana Bade Jhoote.
17. Phaili Hui Hain Sapnon Ki Bahen.
18. Radha Na Bole Na Bole.
19. Yeh Zindagi Usiki Hai.
20. Rasik Balma.>
21. Yun Hasraton Ke Daag.
22. Aap Ki Nazaron Ne Samjha.
23. Allah Tero Naam Ishwar Tero Naam.
24. Aye Dilruba.
25. Haye Re Woh Din.
26. Jeevan Dor Tumhi Sang.>
27. Lag Ja Gale Se.
28. Mohe Panghat.
29. O Bequaraar Dil.
30. O Sajana Barkha Bahar Aayi.
31. Ruk Ja Raat.
32. Yeh Sama Sama Hain Yeh Pyar Ka.
33. Zara Si Aahat Hoti Hai.
34. Zulm-E-Ulfat Pe.
35. Ehsaan Tera Hoga Mujhpar.
36. Kahin Deep Jale Kahin Dil.
37. Aaj Phir Jeene Ki.
38. Aye Mere Watan Ke Logo.
39. Baharon Mera Jeevan Bhi Sanwaro.
40. Sapnon Mein Agar Mere.
41. Aa Jane Jaan.
42. Bindiya Chamkegi.
43. Chod De Sari Duniya.
44. Dil Ki Girah Khol Do.
45. Duniya Kare Sawal.
46. Kora Kagaz Tha Yeh Mann Mera.
47. Na Koi Umang Hai.
48. Aankh Se Aankh Milata Hain Koi.
49. Baiyan Na Dharo
50. Chalte Chalte
51. Dilbar Dil Se Pyare
52. Hai Tere Saath Meri Wafa
53. Megha Chhaye Aadhi Raat
54. Nadiya Kinare
55. Raaton Ke Saye
56. Raina Beeti Jaye
57. Bahon Mein Chale Aao
58. Kabhi Kabhi Mere Dil Mein Khayal Aata Hain
59. Tere Bina Zindagi Se
60. Aap Yun Faaslon Se
61. Tumhen Dekhti hoon
62. Main Tulsi Tere Aangan Ki
63. Kuch Dil Ne Kaha
64. Kya Janoon Sajan
65. Nainon Mein Badra Chhaye
66. Rahen Na Rahen
67. Rulake Gaya Sapna Mera
68. Sawan Ka Mahina
69. Suno Sajna
70. Tumhe Yaad Karte Karte
71. Woh Hain Zara Khafa Khafa
72. Aye Dil-E-Nadan
73. Dhuan Banake Fiza Mein Uda Diya Mujhko
74. Didi Tera Devar Deewana
75. Dil Deewana
76. Doori Na Rahe Koi
77. Kuch Na Kaho
78. Mere Khwabon Mein
79. Satyam Shivam Sundaram
80. Silli Hawa Chhoo Gai
81. Bheegi Bheegi Raaton Mein

متعلقہ خبریں

Back to top button