ممبئی28ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی Smriti Irani نے منگل کے روز کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ نیابھارت خواتین کی قیادت کی بنیاد پر تعمیر کیا جائے۔انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی جانب سے گزشتہ چند سالوں میں شروع کیے گئے مختلف خواتین پر مبنی ترقیاتی پروگراموں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خواتین کے امکانات اس وقت بہتر ہوتے ہیں جب وہ گورننس کے مرکز میں ہوں۔
Join Urdu Duniya WhatsApp Group.
خواتین اور بچوں کی فلاح وبہبود کی وزیرنے اکنامک ٹائمز ایس ڈی جی سمٹ میں اپنے خطاب میں کہاہے کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ہم نے ایسے پروگرام شروع کیے ہیں جو خواتین کی ترقی کے لیے وقف ہیں ، لیکن جب ہم ایک نیابھارت بنا رہے ہیں تو ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ یہ ایک ہندوستان ہے۔ خواتین کی زیر قیادت ترقی کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔اسمرتی ایرانی نے کہاہے کہ 22 کروڑ خواتین ، جن کے پہلے بینک اکاؤنٹ نہیں تھے ، اب پردھان منتری جن دھن یوجنا کے تحت مالی خدمات حاصل کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہاہے کہ پردھان منتری مدرا یوجنا (PMMY) کے تحت 17 کروڑ سے زائد خواتین مستفید ہوئی ہیں۔وزیر نے کہا کہ پردھان منتری اجوالہ یوجنا (PMUY) کے تحت آٹھ کروڑ سے زائد ہندوستانی خواتین نے صاف کھانا پکانے کے ایندھن سے فائدہ اٹھایا ہے۔انہو ں نے یہ نہیں بتایا کہ گیس کی دوگنی شرح ہونے کے بعدکتنے سلنڈریوں ہی رکھے ہوئے ہیں۔ اورلوگ بڑھتی شرحوں سے پریشان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج میں خوشی سے کہہ سکتی ہوں کہ 10 کروڑ سے زائد خاندانوں کے گھروں میں بیت الخلاہیں جس سے بنیادی طور پر خاندان کی خواتین کو فائدہ ہو رہا ہے۔



