قومی خبریں

سورت: سڑک حادثہ میں ہلاک 10 لوگوں کا پرنم آنکھوں سے آخری رسومات

۔
بانسواڑہ ؍ جے پور: ( ایجنسی ) سورت میں سڑک حادثہ میں کوشل گڑھ کے علاقے سے تعلق رکھنے والے 13 مزدورہلاک ہوگئے۔ بھگت پورہ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ، گراڑ کھورہ کے 4 ، کھیردہ اور مسکا گاؤں کے 2-2 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ آخری رسومات بدھ کے روز ادا کی گئیں۔ اس علاقے کے ان دیہاتوں سے تعلق رکھنے والوں کی ہلاکت کی خبر جیسے ہی موصول ہوئی ہر کوئی آبدیدہ نظر آیا ۔

سوگواری کے باعث چاروں دیہات میں چولہے نہیں جلائے گئے۔اہم بات یہ ہے کہ بھگت پورہ کا مکیش 20 دن قبل اپنی اہلیہ ، بیٹی اور دو بہنوں کے ساتھ سورت گیا تھا ، حادثے میں ان سبھوں کی موت ہوگئی، وہیں معمر میٹا بیٹے بیٹا مکیش ، بہو لیلا ، 6 سالہ پوتی اور دو بیٹیاں کھودی، اب اس خاندان میں ایک شوہر ، ایک بیٹا اور ایک اور پوتی زندہ ہے۔ چھوٹے بھائی منیش نے بتایا کہ 20 دن قبل بھائی اور اس کے کنبے کے باقی افراد سورت گئے تھے، بھائی نے شام سات بجے فون کرکے بتایا تھا کہ مجھے کام مل گیا ہے۔ رات کو ٹنڈا واڈلا سے تعلق رکھنے والے بڑے ماما نے فون کرکے بتایا کہ سڑک حادثہ میں بھائی ، بہنوئی اور دونوں بہنوں کی موت ہوچکی ہے۔ گراڑ کھورہ گاؤں کے بیک وقت چار افراد ہلاک ہوگئے، تمام رشتے دار تھے۔ یہاں سے دلیپ اور اس کی اہلیہ سنگیتا دونوں مزدوی کے لئے سورت گئے تھے۔ ماں اور بھائی گھر پر تھے، دلیپ کی ڈیڑھ سالہ بیٹی اپنے ماموں کے گھر تھی۔ وہیں دلیپ کے گھر سے متصل راکیش کے گھر میں بھی خاموشی ہے، حادثے میں راکیش اور اس کی اہلیہ سوگنا بھی ہلا ک ہوگئے ہیں ۔ خیال رہے کہ ان تمام لاشوں کی آخری رسومات اداکردی گئی ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button