بین الاقوامی خبریںسرورق

20؍سالہ اطالوی مسلم خاتون امیدوار شاندار روم کے احیا کیلئے پرامید

روم، 29ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اٹلی میں مسلم لاء کی ایک 20 سالہ طالبہ روم کی سٹی کونسل کے سب سے کم عمر امیدوار کی حیثیت سے انتخاب لڑ رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق مریم علی کا خاندان بنیادی طور پر مصر سے آیا ہے لیکن ان کی پیدائش اور پرورش اٹلی کے دارالحکومت روم میں ہوئی ہے۔

Join Urdu Duniya WhatsApp Group.

مریم علی نے اپنی الیکشن مہم میں وعدہ کیا ہے کہ ’وہ اس شاندار شہر میں ان جوانوں، بوڑھوں اور ضرورت مندوں کی آواز بنیں گی ،جنہیں مددکی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ روم کے نئے میئر اور سٹی کونسل کے انتخابات تین اور چار اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔مریم علی اپنی مہم میں ’ڈیجیٹل ہو گئی ہیں۔

وہ اپنے پیغام کو پھیلانے اور ووٹوں کے لیے مہم چلانے کے لیے سوشل میڈیا کو استعمال کرتی ہیں۔انسٹاگرام پر ان کے تقریباً دو لاکھ اور ٹک ٹاک پر تقریباً 40 ہزار فالوئرز ہیں۔

مریم علی نے خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ وہ اس مہم کے دوران ’بہت سے لوگوں سے ان کی ضروریات جاننے کے لیے مل رہی ہیں اور یہ کہ وہ اس شاندار شہر کے بارے میں بہت کچھ سیکھ رہی ہیں۔وہ گلیوں میں پمفلٹس اور اشتہار تقسیم کر رہی ہیں جن میں انہیں حجاب پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے اور ایسا پہناوا ان کا معمول ہے جس پر وہ فخر کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا ’میں زیادہ سے زیادہ سیکھنے کے سفر پر ہوں۔ میرے والد نے مجھے بتایا کہ جب سے میں نے اپنی مہم شروع کی ہے میں علم کے لحاظ سے بہت زیادہ میچور ہو رہی ہوں۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پروفائلز پر اسلامی نقاب والی تصاویر لگا رکھی ہیں کیونکہ انہیں اپنے رسم و رواج پر فخر ہے کہ وہ ’مسیحی اکثریت والے ملک میں حجاب والی عورت‘ ہیں۔

مریم علی نے بتایا کہ ’میں اٹلی میں مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے کوشاں نہیں ہوں، میں ایک اطالوی اور رومن شہری کی حیثیت سے مقابلے کا حصہ ہوں اور میں ان نوجوانوں، بوڑھوں اور ضرورت مند لوگوں کو آواز دینا چاہتی ہوں جو میرے شہر میں رہتے ہیں‘۔

مریم علی مصری والدین کے ہاں اٹلی میں پیدا ہوئیں۔ان کے والد سمیع سلیم روم کے جنوب میں واقع میگلیانہ کی مسجد میں امام ہیں اور ایک ٹراویل ایجنسی چلاتے ہیں جو حج اور عمرہ کے لیے مکہ کی زیارت کا اہتمام کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button