دبئی ،30؍ ستمبر(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)متحدہ عرب امارات نے 5 سال کا ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزہ جاری کرنا شروع کردیا ہے۔انڈیا سے اماراتی ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزہ تقریباً ستر ہزار روپے خرچ ہونگے۔رپورٹس کے مطابق ویزہ سیلف اسپانسرشپ کی بنیاد پر جاری ہوگا جس کے تحت لوگ 90 روز تک امارات میں قیام کر سکیں گے، اس حوالے سے میڈیکل انشورنس لازمی کی شرط ختم کردی گئی ہے۔
| Join Urdu Duniya WhatsApp Group. |
متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے کے لیے سیاحتی ویزوں کی مانگ گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران چار گنا بڑھ گئی ہے ، خاص طور پر ان لوگوں کی جانب سے جو ایکسپو 2020 میں شرکت کرنا چاہتے ہیں۔متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے دنیا بھر کے ملازمین کو متحدہ عرب امارات میں رہنے اور کام کرنے کے قابل بنانے کے لیے ایک نیا ریموٹ ورک ویزا اپنایا اور اس سال مارچ میں تمام قومیتوں کے لیے ایک سے زیادہ داخلے والے سیاحتی ویزا کی منظوری دی۔



