
نئی دہلی،30؍ ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جمعرات 30 ستمبر 2021 کو ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے نئے کیسز میں 24.7 فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے۔ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق آج صبح 23 ہزار سے زائد کیسز درج ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 23529 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
بدھ کو یہ اعداد و شمار 18870 تھی۔ آج کے اعداد و شمار کے بعد اب ملک میں کورونا کیسز کی کل تعداد 33739980 ہو گئی ہے۔ گزشتہ ایک دن میں 311 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اموات کی تعداد کل سے کم ہے۔
کل 378 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا سے اب تک 448062 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔فعال کیسز 1 فیصد سے بھی کم ہیں۔ ایکٹو کیسز فی الحال 0.82 فیصد ہے جو کہ مارچ 2020 سے کم ہے۔ اس وقت کل فعال کیسز 277020 ہیں جو کہ 195 دنوں میں سب سے کم ہے۔صحت یابی کی شرح فی الحال 97.85فیصدہے ، جو مارچ 2020 کے بعد زیادہ ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28718 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اب تک 33014898 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ہفتہ واری مثبت شرح 1.74 فیصد ہے۔ گزشتہ97 دنوں میں یہ 3 فیصد سے کم ہے۔یومیہ مثبت شرح 1.56 ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں ویکسین کی 6534306 خوراکیں دی گئی ہیں۔اب تک 88.34 کروڑ ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ملک میں اب تک کل 56.89 کروڑ کورونا ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔



