ہوشنگ آباد؍بھوپال ،سکم اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مدھیہ پردیش کے ہوشنگ آباد ضلع سے چونکا دینے والی خبر ہے۔ یہاں ایک لڑکی نے ڈھائی سال قبل محبت کی شادی کی تھی اور اس سال گزشتہ ماہ اس نے اپنے شوہر کا گلا دبا کر قتل کردیا۔ وہ اپنے شوہر کی بڑھتی عمر پر شرم محسوس کرنے لگی تھی۔ پولیس نے خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس نے پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے اپنے شوہر کی خودکشی کی جھوٹی کہانی بھی گھڑی تھی۔
Join Urdu Duniya WhatsApp Group.
پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد قتل کا انکشاف ہوا ۔ واقعہ ضلع کے توا نگر کا ہے۔تفصیلات کے مطابق 29 اگست کو کسی نے توانگر پولیس اسٹیشن میں اطلاع دی کہ 45 سالہ روی شنکر کی مشکوک موت ہوگئی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ کر پوچھ گچھ کی۔ تفتیش میں پتہ چلا کہ روی شنکر کو بے ہوشی کی حالت میں اٹارسی اسپتال لے جایا گیاتھا، یہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
اس کی بیوی نے پولیس کو بتایا کہ شوہر نے پھانسی لگالی ہے۔ جب پولیس نے مقتول کے کمرے کی تلاشی لی تو وہاں پھانسی لگالینے کا کوئی ثبوت نہیں ملا،نیز کسی نے پولیس کو بتایا کہ روی کی لاش لٹکی ہوئی نہیں ، بلکہ بستر پر پڑی ہوئی تھی۔ اس دوران پولیس کو پوسٹ مارٹم رپورٹ مل گئی اور قتل کا سارا کھیل بے نقاب ہو گیا۔
پولیس نے بیوی کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس نے پولیس کے سامنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ روی شنکر ماتسکر اٹارسی کے شوروم میں کام کرتا تھا۔ اس کی عمر 45 تھی ،جبکہ بیوی کی عمر 28 سال ہے۔ اس کی دوستی فیس بک پر ہوئی اور بعد میں محبت میں بدل گئی۔ دونوں نے 2019 میں شادی کرلی، تاہم ایک ہی برادری سے ہونے کے باوجود دونوں کے خاندانوں نے اس کی مخالفت کی۔
ملزم بیوی نے پولیس کو بتایا کہ ان کے درمیان 17 سال کا فرق ہے۔ یہ چیز شادی کے چند ماہ بعد ہی اسے چبھنے لگی ۔ اسے اپنے شوہر کی بڑھاپے پر شرمندگی محسوس ہونے لگی۔ خاتون کے مطابق جس سے وہ تناؤ کا شکار ہونے لگی ، چھوٹی چھوٹی باتوں پر جھگڑا کرنے لگے۔جھگڑا بڑھنے کے بعد وہ گزشتہ ماہ چھندواڑہ چلی گئی تھی، وہ اپنے شوہر کو قتل کرنے سے چار دن پہلے توانگر واپس آئی تھی۔
توا نگر آکر اس نے اپنے شوہر کو بڑھتی عمر کے باعث موت کے گھاٹ اتار کر ’’بیوگی ‘‘ کا لباس پہن لیا۔ پولیس نے ملزم بیوی کو گرفتا رکرلیا ہے ۔



