اسپورٹسسرورق

انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا ویمن: اسمرتی مندھانا نے رقم کی تاریخ ،آسٹریلیا میں ٹیسٹ سنچری بنانے والی پہلی ہندوستانی خاتون

سڈنی ،یکم ؍اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)انڈین ویمن کرکٹ ٹیم کی اوپنر اسمرتی مندھانا آسٹریلیا میں ٹیسٹ سنچری بنانے والی پہلی ہندوستانی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے واحد ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن مندھانا نے سنچری بنائی۔ مندھانا نے آج 80 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا اور 171 گیندوں پر اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری بنائی۔

مندھانا ڈے نائٹ ٹیسٹ میں سنچری بنانے والی ہندوستان کی پہلی خاتون کرکٹر بھی بن گئی ہیں۔تاہم مندھانا 216 گیندوں پر 127 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئیں۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 22 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

مندھانا نے پہلے کہا تھا کہ وہ سنچری بنانے کے بارے میں نہیں سوچ رہی ہیں اور ان کی بنیادی توجہ طویل وقت تک بیٹنگ کرنا ہے۔ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا گلابی بال ٹیسٹ 30 ستمبر سے شروع ہو ا۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ہندوستان کی اوپنرز اسمرتی مندھااور شیفالی ورما نے آسٹریلیائی کپتان کے اس فیصلے کو غلط ثابت کردیاہے۔اسمرتی مندھانا نے 170 گیندوں میں 19 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔ یہ اسمرتی مندھانا کی ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی سنچری ہے۔

تاہم اسمرتی نے اپنی اننگز کا آغاز زوردار کیا اور انہوں نے اپنی نصف سنچری 100 کے اسٹرائک ریٹ سے بنائی ۔ اس کے بعداسمرتی نے صورتحال کے مطابق کھیلنا شروع کیا، اور ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری بنائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button