فلمی دنیا

شادی کی بات کرنے کے لئے 7 سال کا وقت لگا-ناگا چیتنیہ

تلنگانہ :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سمنتھا روتھ پربھو Samantha اور ناگا چیتنیا Naga Chaitanya  کی طلاق کی افواہوں کے درپردہ راز ابھی موجود ہیں اور اس اسٹار جوڑی کے چاہنے والے ہمیشہ اس خبر کی حقیقت جاننے کے لئے بے چین رہتے ہیں لیکن اس جوڑی کی جانب سے نہ ہی طلاق کی تردید کی گئی ہے اور نہ ہی خبروں کی سچائی ظاہر کی گئی ہے لیکن اس دوران یہ معلوم ہوا ہے کہ ٹالی ووڈ کی کامیاب ترین اداکاروں میں شمار کی جانے والی سمنتھا کو متاثر کرنے کے لئے ناگا چیتنیا کو 7 سال لگے ہیں۔
2018 میں جب اس جوڑی نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی محبت کا انکشاف کیا تھا تو کئی ایک پہلو سامنے آئے تھے۔ ناگا نے کہا کہ تقریباً 10 سال قبل ان دونوں کی ملاقات ’’ایم مایا چیساوے yem maya chesave‘‘ فلم کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی لیکن سمنتھا کے سامنے شادی کی بات کرنے کے لئے 7 سال کا وقت لگا۔ 7 اکتوبر کو اس جوڑی کی شادی کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر ان دونوں اسٹارس کی مداح اس بات کی امید کررہے ہیں کہ ان کی طلاق کی افواہیں صرف افواہ ہی ثابت ہوں اور یہ جوڑا اپنے شادی کے بندھن میں اور آگے بڑھے۔ اس وقت ناگا چیتنیا کی فلم لو اسٹوری کو عوام پسند کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button