بین الاقوامی خبریں

 مصر: باپ سے انتقام لینے کیلئے سفاک خاتون نے10 سالہ بچہ قتل کرڈالا

 قاہرہ ،2اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مصرمیں سکیورٹی حکام نے 10 سالہ بچے کی لاش قبضے میں لے کر اس کے مبینہ طور پر قتل کی تحقیقات شروع کی ہیں۔اطلاعات کے مطابق اس بچے کو ایک خاتون نے اس کے باپ سے بدلہ لینے کے لیے جان سے مار ڈالا ہے۔ اس واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد بڑے پیمانے پر عوامی حلقوں میں شدید رد عمل اور غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔

Join Urdu Duniya WhatsApp Group.

تفصیلات کے مطابق اسیوط شہر کے نواحی علاقے دیروط کے پولیس اسٹیشن کو بتایا گیا کہ اس کی حدود میں ایک دس سالہ بچے کی لاش پڑی ہے۔ یہ اطلاع ایک مقامی کسان نے دی اور بتایا کہ اس کے پوتے کو کسی نے مار کر کھیتوں میں پھینک دیا ہے۔پولیس نے اس واقعے کی انکوائری کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی جس نے  تحقیقات کے دوران پتہ چلایا کہ ایک مقامی خاتون اور مقتول بچے کے والد کے درمیان کسی بات پر تو جھگڑا ہوا۔
اس دوران خاتون نے گالی گلوچ کی تو اس نے خاتون کو مارا پیٹا۔اس پر خاتون طیش میں آگئی اور اس نے انتقام لینے کے لیے اس کے معصوم بچے کو قتل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اس نے بچے کے باپ کی بدسلوکی کا بدلہ لینے کے لیے ایک معصوم بچے کی جان لے لی۔پولیس نے قاتل خاتون کو گرفتار کیا ہے جس نے اعتراف کیا ہے کہ جب محلے میں ایک شخص کے ساتھ جھگڑا ہو تو میں نے میں بچے کو اس کے والد اور دادا سے انتقام لینے کے لیے جان سے مارنے کا تہیہ کر لیا تھا۔
خاتون نے بتایا کہ بچہ کھیل رہا تھا۔ میں نے چاقو لیا اور اسے قریبی کھیتوں میں لے گئی جہاں اسے چاقو کے وار کر کے قتل کر کے اس کی لاش وہیں پھینک دی۔پولیس نے اس واقعے کی مزید تحقیقات کے لیے کیس عدالت کے حوالہ کیا ہے۔  جہاں اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button