قومی خبریں

جموں: مال اور دفاتر میں داخلے کیلئے کوویڈ 19 ویکسین کی ایک خوراک لازمی

جموں، 3 اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)شاپنگ مال، ریستوران، پبلک ٹرانسپورٹ، سرکاری دفاتر اور عوامی مقامات پر جانے کیلئے کوویڈ 19 ویکسین کی ایک خوراک لازمی ہے۔ جموں و کشمیر انتظامیہ کا حکم کل سے نافذ ہوگیا۔ 20 ستمبر کو جموں کے ڈپٹی کمشنر نے ہر اہل شہر سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف ویکسین لگوائیں۔

انہوں نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ویکسینیشن سینٹر ہفتے میں چھ دن کھلے رہیں گے سوائے بدھ کے۔جموں کے ڈپٹی کمشنر کے حوالے سے اے این آئی نے ٹویٹ کیاکہ 2 اکتوبر سے جموں میں سرکاری دفاتر، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر عوامی مقامات پرداخلے کیلئے کوویڈ 19 ویکسین کی ایک خوراک لازمی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button