بین الاقوامی خبریںسرورق

نبی اکرم ﷺ کا گستاخانہ خاکہ بنانے والاملعون کارٹونسٹ کار حادثہ میں جل کر خاکستر

لندن ، 4اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)نبی اطہر صلی اللہ علیہ وسلم کا گستاخانہ خاکہ بنانے والا سوئیڈن سے تعلق رکھنے والا کارٹونسٹ لارس ولکس ایک کار حادثے میں جہنم رسید ہو گیا ہے۔ ولکس 2007 میں بنائے گئے گستاخانہ خاکوں کے بعد سے پولیس کی سیکورٹی میں تھا، لیکن اس کا وقت موعود آن پہنچا اور پلک جھپکتے ہی جہنم رسید ہوگیا ۔

خبر کے مطابق سوئیڈن کی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ 75 سالہ لارس ولکس اتوار کو کار اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں فوت کرگیا ۔

Join Urdu Duniya WhatsApp Group.

پولیس کے مطابق حادثہ سوئیڈن کی کرونبرگ کاؤنٹی کے علاقے مارکرڈ کے قریب اس وقت پیش آیا ،جب ولکس کی کار مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرائی گئی۔ حادثے کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ بھی لگ گئی۔پولیس کے مطابق حادثے میں ولکس سمیت ان کی حفاظت پر مامور دونوں اہلکار ہلاک ہو گئے، جب کہ ٹرک ڈرائیور زخمی ہے، جسے اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس ترجمان نے حادثہ میں کسی بھی تخریب کاری کے خدشے کے تاثر کی تردید کی ہے۔ترجمان پولیس نے اے ایف پی کو بتایا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں جب کہ حادثے میں پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی وجہ سے پراسیکیوٹر آفس کے خصوصی سیکشن کو تحقیقات تفویض کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ولکس نے سال 2007 میں نبی اطہر صلی اللہ علیہ وسلم کا گستاخانہ خاکہ بنایا تھا جس پر مسلم دنیا کی جانب سے سخت ردِ عمل کا اظہار کیا گیا تھا۔ سوئیڈن کے اس آرٹسٹ کے گستاخانہ خاکے نے سفارتی تناؤ بھی پیدا کیا تھا اور اس وقت کے سوئیڈن کے وزیرِ اعظم فریدرک رائن فیلڈ نے سفارتی تناؤ میں کمی کے لیے کئی مسلم ممالک کے سفارت کاروں سے ملاقات بھی کی تھی۔

علاوہ ازیں القاعدہ نے ولکس کے قتل پر ایک لاکھ ڈالر کے انعام کا بھی اعلان کیا تھا۔دو افراد نے سال 2010 میں سوئیڈن کے جنوب میں واقع ولکس کے گھر کو نذر آتش کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔ اس کے علاوہ گزشتہ برس پینسلوینیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو ولکس کے قتل کی کوشش کی سازش میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔

اے ایف پی کے مطابق ولکس سال 2015 میں اس وقت ایک قاتلانہ حملے میں محفوظ رہاتھا، جب وہ ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں ایک تقریب میں شریک تھا، البتہ گولیاں لگنے سے ڈنمارک کے فلم ساز ہلاک ہوا تھا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button