
لندن ، 4اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کی سہولت کے لیے آئے روز نئی سہولیات یا فیچر متعارف کرائے جاتے ہیں۔واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں، جو پیغام رسانی، انٹرنیٹ کالنگ کے لیے اسی موبائل ایپ کو ترجیح دیتے ہیں۔کمپنی کی جانب سے بھی صارفین کے لیے آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں، ان میں سے کچھ سہولیات تو ایسی ہیں جب کے بارے میں لوگوں کو علم نہیں ہے۔
Join Urdu Duniya WhatsApp Group.
آج ہم آپ کو واٹس ایپ کی ایک ایسی سہولت کے بارے میں بتائیں گے، جس سے بہت کم ہی صارفین واقف ہیں یا اس کو استعمال کرتے ہیں۔
ویسے تو آپ اس بات سے واقف ہوں گے کہ واٹس ایپ پر تحریری، تصویری یا صوتی پیغام بھیجنے کے لیے کسی نمبر کا انتخاب کرنا ضروری ہوتا ہے۔عام طور پر واٹس ایپ پر پہلی باراکاؤنٹ بنانے والے صارفین طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد کسی کو ٹیسٹ میسج بھیجتے ہیں یا بہت سے لوگ انٹرنیٹ کنکشن کو چیک کرنے کے لیے ایسا کرتے ہیں۔آج ہم آپ کو یہ بتائیں گے کہ آپ کو آزمائشی پیغام کسی اور کے نمبر پر بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے ،کیونکہ آپ یہ اپنے نمبر پر خود بھی بھیج سکتے ہیں۔
یہ بات پڑھ کر آپ حیران ہوں گے کہ ایک ہی نمبر کے اکاؤنٹ سے اپنے نمبر پر میسج کیسے بھیجا جاسکتا ہے۔پہلا یہ کہ آپ اپنے نمبر کو موبائل میں Save کریں اور پھر اسے سرچ کر کے پیغام بھیجیں۔آپ اپنے موبائل میں انٹرنیٹ براؤزر کھولیں اور وہاں ایڈریس بار میں wa.me//91XXXXXXXXXx ٹائپ کریں، جس کے بعد آپ اپنے نمبر پر پیغام بھیج سکتے ہیں۔



