بین الاقوامی خبریں

قاسم سلیمانی کی ہلاکت میں ممکنہ طور پر برطانیہ کا کردار تھا: رپورٹ

لندن/4اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)برطانوی اخبارThe Guardian کی ایک رپورٹ میں ایرانی القدس فورس کے سابق کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت میں برطانیہ کے ممکنہ کردار کا انکشاف کیا ہے۔ رپورٹ میں دی گئی معلومات کے مطابق برطانوی فضائیہ کی انٹیلی جنس کا اڈہ سلیمانی کو ہلاک کرنے کی کارروائی میں شریک تھا۔تاہم اخبار کا کہنا ہے کہ برطانوی ذہے داران نے اس امر پر تبصرے سے انکار کر دیا۔

یاد رہے کہ القدس فورس کے سابق سربراہ قاسم سلیمانی کو جنوری 2020ء میں بغداد میں ایک امریکی فضائی حملے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔ حملے میں تہران نواز عراقی ملیشیا الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس بھی مارا گیا تھا۔برطانوی روئل ایئرفورس کے زیر انتظام Menwith Hill کا فضائی اڈہ برطانوی قومی سلامتی کی ایجنسی کے تحت کام کرنے والا سب سے بڑا بیرونی اڈہ ہے۔ یہاں 600 امریکی اور 500 برطانوی کام کرتے ہیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق برطانوی اڈے نے روزانہ کی بنیاد پر حاصل ہونے والی لاکھوں ای میلز اور فون کالز سے ڈیٹا اکٹھا کیا۔ یہ ڈیٹا اس انٹیلی جنس معلومات کو جمع کرنے میں مدد گار ثابت ہوا جو ممکنہ طور پر سلیمانی کو ہلاک کرنے کی کارروائی میں بھی استعمال کیا گیا۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے کارروائی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سلیمانی کے بعد دنیا بہتر ہو جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button