قومی خبریں

پٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ بدستور جاری

نئی دہلی،05 ؍اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ایک دن مستحکم رہنے کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ منگل 5 اکتوبر 2021 کو تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایک بار پھر اضافہ کیا ہے۔ آج کے اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 25 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 30 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔ آج کے اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول 103 روپئے کے قریب پہنچ گیا ہے، جبکہ ڈیزل بھی 91 روپئے فی لیٹر سے اوپر پہنچ گیا ہے۔

ممبئی میں ڈیزل پہلے ہی 98 روپئے سے زیادہ فروخت ہو رہا ہے ، جبکہ پٹرول 108.43 روپئے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی بلندقیمتوں کی وجہ سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ تاہم پیر کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی تھی۔ برینٹ خام تیل کا بین الاقوامی معیار ، کل شام 0.13 فیصد کمی کے ساتھ 79.38 ڈالر فی بیرل رہا۔

مختلف شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں:

دہلی: پٹرول – 102.64 روپئے فی لیٹر ،ڈیزل – 91.07 روپئے فی لیٹر
ممبئی: پٹرول – 108.43 روپئے فی لیٹر ،ڈیزل – 98.48 روپئے فی لیٹر
کولکاتہ: پٹرول – 103.36 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 94.17 روپئے فی لیٹر
چنئی: پٹرول – 100.23 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 95.59 روپئے فی لیٹر
بنگلورو: پٹرول – 106.21 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 96.66 روپئے فی لیٹر
بھوپال: پٹرول – 111.14 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 100.05 روپئے فی لیٹر
لکھنؤ: پٹرول 99.72 روپئے فی لیٹر ، ڈیزل 91.49 روپئے فی لیٹر
پٹنہ: پٹرول – 105.54 روپئے فی لیٹر ،ڈیزل – 97.45 روپئے فی لیٹر
چندی گڑھ: پٹرول – 98.80 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 90.80 روپئے فی لیٹر

متعلقہ خبریں

Back to top button