قومی خبریں

ریپ متاثر ہ کی شناخت اجاگر کا معاملہ: دہلی ہائی کورٹ کا راہل گاندھی کو نوٹس جاری کرنے سے انکار

نئی دہلی،05 ؍اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی ہائی کورٹ نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے خلاف نوٹس جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے کہ انہوں نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر عصمت دری اور قتل کی متاثرہ خاتون کے خاندانی کی تصویر شیئر کی تھی ۔ تاہم دہلی ہائی کورٹ نے ٹوئٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب داخل کرنے کے لیے 30 نومبر تک کا وقت دیا ہے۔

اس سے قبل ٹوئٹر نے اس معاملے میں راہل گاندھی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کچھ وقت کے لیے معطل کردیا تھا۔ ٹوئٹر نے کہا تھا کہ راہل گاندھی نے ان کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد راہل گاندھی کا اکاؤنٹ بحال کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button