قومی خبریں

سپریم کورٹ نے وپرو کے بانی عظیم پریم جی کو راحت دی

نئی دہلی5اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سپریم کورٹ سے وپروکے بانی عظیم پریم جی اور ان کی اہلیہ کو دی گئی راحت برقرار رہے گی۔ سپریم کورٹ نے ان کے خلاف بنگلورو کی ایک عدالت میں جاری مجرمانہ کارروائی پر روک بڑھا دی ہے۔ سپریم کورٹ نے منگل کو کہاہے کہ شکایت دینے والی این جی او کے خلاف کرناٹک ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی کارروائی جاری ہے۔

پہلے ہائی کورٹ اس پر غور کرے۔ سپریم کورٹ 2 دسمبر کو اس معاملے کی سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ وپرو کے بانی عظیم پریم جی اور ان کی اہلیہ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کر رہا ہے۔ گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے بنگلور وکی ایک عدالت میں ان کے خلاف جاری مجرمانہ کارروائی کو روک دیا تھا۔

کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے ، بدانتظامی کے معاملے میں بنگلور کی عدالت نے سمن جاری کیا تھا۔ عدالت کے سمن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button