شاہراہوں کے نئے پروجیکٹ ناسک میں کنکٹیویٹی میں اضافہ کریں گے : مرکزی وزیر نتن گڈکری
نئی دہلی 5اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ناسک میں قومی شاہراہوں کے کئی پروجیکٹوں کا ورچوئل طور پر افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ سردست مہاراشٹرا کے تمام ضلع صدر دفاتر قومی شاہراہوں سے مربوط ہیں۔انہوں نے کہاہے کہ نئے شاہراہوں کے پروجیکٹوں کی وجہ سے ناسک میں کنکٹیویٹی میں اضافہ ہو گا۔ وزیرنے پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت کپل موریشور پاٹل اور صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار کی موجودگی میں مہاراشٹرا کے ناسک میں تقریباً 206 کلو میٹر طویل ، 1678 کروڑ روپئے کی لاگت سے قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔
وزیر نے یہ بھی بتایا کہ پروجیکٹ فیز – 1 ٹو انڈیا کے تحت سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے سورت – ناسک – احمد نگر – شولہ پور سے چنئی تک گرین فیلڈ ایکپریس وے پروجیکٹ کو منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ ’’ ناسک – ممبئی شاہراہ کا 5000 کروڑ روپئے کی لاگت سے مرمت اور جدید کاری کا کام کیا جائے گا ‘‘۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیاہے کہ پمپری سادو سے گونڈے تک 20 کلومیٹر طویل ، 6 لین پر ناسک روڈ سے دوارکا تک ایلیویٹیڈ کاریڈور تعمیر کیا جائے گا۔
پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت کپل موریشور پاٹل نے شری گڈکری کے مسلسل کام کی تعریف کی۔ انہوں نے کہاہے کہ مرکزی وزیر نتن گڈکری کی کوششوں سے ، ملک جامع ترقی کا مشاہدہ کر رہا ہے۔مرکزی وزیر مملکت برائے صحت اور خاندانی بہبود ، ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے کہا کہ ’’ آج قومی شاہراہوں کی توسیع نے دور دراز قبائلی علاقوں میں نقل و حمل کو بہت آسان کر دیا ہے اور دور دراز علاقوں کو شہر سے جوڑ دیا ہے۔‘‘



