قومی خبریں

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ارندم بھٹاچاریہ نے تھاما بی جے پی کادامن

 

نئی دہلی،20جنوری(اردودنیانیوز)مغربی بنگال کے نادیہ ضلع کے شانتی پور اسمبلی حلقہ سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ارندم بھٹاچاریہ نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ انہیں بی جے پی کے جنرل سکریٹریوں کیلاش وجے ورگیہ، بھوپندر یادو، ارون سنگھ اور ڈی پوراندیسواری اور پارٹی کے ترجمان شاہنواز حسین کی موجودگی میں پارٹی کی رکنیت دلائی گئی۔

اس موقع پر وجے ورگیہ نے کہا کہ بھٹاچاریہ بنگال کے ایک طاقت ور اور تیزطرارلیڈر ہیں جو ترنمول کانگریس کے انتشار سے تنگ آکر بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مجھے بہت خوشی ہے کہ ایک نوجوان لیڈر، جس کی بنگال کی سیاست میں نمایاں کامیابی ہے، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت پر بھروسہ کرتے ہوئے آج وہ بی جے پی کی رکنیت لے رہے ہیں۔ بھٹاچاریہ یوتھ کانگریس کی مغربی بنگال یونٹ ہیں کے صدر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے پہلا اسمبلی انتخابات کانگریس کے ٹکٹ پر جیتا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button