سرورقفلمی دنیا

 دھوپ میں زیاہ نہ بیٹھو تمہارا رنگ پہلے ہی سانولاہے: بپاشا باسو

ممبئی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بپاشا باسو نے بالی وڈ میں اپنے بیس سال مکمل کر لیے ہیں۔ انھوں نے دو دہائی پہلے اپنے فلمی کریئر کا آغاز عباس مستان کی فلم ’اجنبی‘ سے کیا تھا۔پرانی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے اداکارہ بپاشا باسو کا کہنا تھا کہ 20 سال پہلے جب انھوں نے اپنے کریئر کی شروعات کی تو یہاں کچھ ان کہے ضابطے ہوا کرتے تھے۔
بہت سی باتیں چھپانے کے لیے کہا جاتا تھا مثلاً اپنے بوائے فرینڈ کے بارے میں کسی کو نہ بتاؤ، اس طرح کے کپڑے نہ پہنو وغیرہ وغیرہ۔حال ہی میں ایک انٹرویو میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’اُس وقت یہاں ہر دوسرا انسان آپ کو رائے دینے بیٹھ جاتا تھا۔
بپاشا کا کہنا تھا کہ انھیں نہ صرف ان کی رنگت بلکہ ان کے لائف اسٹائل یہاں تک کہ کپڑے پہننے کے انداز تک پر ٹوکا جاتا تھا۔’مجھے ہمیشہ کہا جاتا تھا کہ دھوپ میں زیاہ نہ بیٹھو تمہارا رنگ پہلے ہی سانولا ہے۔‘تاہم ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے کسی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنی شرطوں پر زندگی گزاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button