سرورقفلمی دنیا

میں نے کسی بھی طرح کا سمجھوتہ  کرنے سے انکار کردیا : ملیکہ شیراوت

ممبئی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بڑے پردے پر میری بولڈ امیج کی وجہ سے اکثر ہیرو میرے ساتھ لبرٹی لینے کی کوشش کرتے تھے لیکن میں نے کسی بھی طرح کا سمجھوتہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے ایسے لوگوں سے فاصلہ بنا کر رکھنے کی کوشش کی۔حالیہ ایک انٹرویو میں اداکارہ ملکہ شیراوت نے کاسٹِنگ کاؤچ کے اپنے تجربے کو بیان کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح وہ ایسی صورتِ حال سے نمٹا کرتی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی قسمت اچھی تھی کہ انہیں نسبتاً جلدی اور آسانی سے کامیابی مل گئی اور وہ سٹار بن گئیں۔ملکہ کا کہنا تھا کہ میں جیسے ہی ممبئی آئی مجھے فلم خواہش اور پھر فلم مرڈر مل گئی۔یہ دونوں ہی فلمیں کامیاب رہیں اور ان کے بقول فلموں میں ان کے بولڈ کردار کے سبب کچھ لوگوں نے غلط مطلب لینا شروع کر دیا۔شاید انھیں لگا کہ میں اپنے کردار کی طرح اصل زندگی میں بھی بولڈ ہوں اس لیے انھوں نے مجھ سے کچھ زیادہ ہی لبرٹی لینے کی کوشش کی۔
ملکہ کا کہنا تھا کہ انہیں براہِ راست کاسٹِنگ کاؤچ کا تجربہ نہیں ہوا کیونکہ انھوں نے ایسی صورتِ حال سے ہمیشہ خود کو دور رکھنے کی کوشش کی کبھی کسی پروڈیوسر یا ڈائریکٹر سے ملاقات کے لیے ہوٹل کے کمرے میں نہیں گئیں اور دیر رات پارٹیوں سے بھی دور رہنے کی کوشش کی شاید اسی لیے انھیں آگے زیادہ کام نہیں مِلا۔لیکن میرا ہمیشہ یہی خیال رہا کہ جو آپ کی قسمت میں ہے وہ کسی نہ کسی طرح آپ کو مل ہی جائے گا اس لیے مجھے یہ سب کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button